ذاتی_مطالعہ 115
اکثم بن صیفی نے فرمایا
اصلاح فساد الرعية خير من اصلاح فساد الراعى
عوام کی اصلاح حکمران کی اصلاح سے زیادہ بہتر ہے
❗العقد الفرید لابن عبد ربہ ❗
مگر ہمارے ہاں عوام میں سے ہر چور, بدکار, کذاب, ملاوٹ کرنے والا, رشوت لینے والا , حقوق الله اور حقوق العباد میں کوتاہیاں کرنے والا حاکم و سلطان کے خلاف بولتا نظر آتا ہے
بطور عوام خود کی اصلاح نہیں کرتا
یاد رکھیں
معاشرہ ایک فرد پھر خاندان سے پھر محلے پھر شہر سے بنتا ہے
حاکمِ وقت معاشرہ نہیں ہوتا
باہمی لین دین میں دھوکہ و فریب حاکمِ وقت کا جرم نہیں ہوتا
معاشرے میں رہنے والے لوگ محلے دار و رشتہ دار آپس میں مخلص نہیں ہیں تو ملک کے نظام کی خرابی کا سارا وبال حاکمِ وقت پر ڈال دینا چور مچائے شور والی بات ہے
ہر فرد ٹھیک ہو جائے تو حکام کا شکوہ نہیں ہوگا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
