اسلامی_طرزِتربیت 72
انگلینڈ میں ایک بک شاپ کے مالک نے لوگوں سے مدد کی درخواست کی کیونکہ وہ زیادہ کرایہ کی وجہ سے اپنی دوکان کی جگہ بدل رہا تھا اور کتابیں منتقل کرنا چاہتا تھا
نوجوان , بوڑھے اور معذور 250 سے زائد افراد نے اس کی مدد کی اور ایک انسانی زنجیر بنا دی جس میں وہ ہزاروں کتابیں منتقل کرنے لگے اور انہیں ایک گھنٹے میں 500 گز کی دوری پر پرانی جگہ سے نئی جگہ تک لے گئے
یہ وہ لوگ تھے جو کتاب کی قدر جانتے تھے اور سائنس اور علم کے مقام کو جانتے تھے۔
اگر ہمارے ہاں ایسا کرنا پڑتا تو کیا ہوتا؟
اولا تو کوئی مدد کو آتا ہی نہ
پھر اگر آجاتے تو بیچ میں سے آدھی کتابیں غائب ہو جاتیں
ہماری قوم کی مکمل کوشش جوتے کپڑے صاف رکھنے کی ہوتی ہے
اسی لیئے اس قوم کو جوتوں اور کفن کی زیادہ ضرورت ہے علوم و فنون سے کوسوں دور ہیں
پہلے ہی دین سے دور تھی سوشل میڈیا نے مزید علوم و کتب سے دور کر دیا ہے
علوم و فنون نہ ہونے کی وجہ سے اس قوم میں احساس کمتری و محرومی سب کچھ موجود ہے
کتاب سے رشتہ ختم یعنی ترقی کا راستہ بند ھے
میں کسی بھی قوم کا مسلمانوں سے تقابل کروانے کے حق میں نہیں ہوں
کیونکہ مسلمانوں سے بہتر اعلی اور افضل کوئی قوم روئے زمین پر موجود نہیں ہے
مگر اس وقت غیر اخلاقی خیانت اور دیگر امراض کے شکار اکثر مسلمان ہیں اسی وجہ سے مسلمان ذلت اور رسوائی کا شکار ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
