حوادثِ_آخری_زماں 12
«ایک بار ضرور پڑھیں »
آخری زمانہ
ظاہری برکات مگر حقیقت میں قحط کا زمانہ ہے
{1} پہلے زمانے میں ایک ایکٹر سے چار بوریاں نکلتی تھیں اور آج بیس نکلتی ہیں
{2} پہلے زمانے میں 92 کلو میٹر تین دِنوں میں طے ہوتا تھا
آج تین گھنٹوں میں طے ہو جاتا ہے
{3} پہلے زمانے میں پانی کی قلت ہوتی تھی ایک کنواں پورے گاؤں کے لیئے ہوتا تھا
آج ہر گھر میں بھرے ہوئے ٹینک اور بے تحاشا پانی ہے
ایسی بہت سی مثالیں ہیں کہ پہلے زمانے میں ظاہری قلت تھی جبکہ آج کثرت ہے
مگر باطنی طور پر دیکھا جائے تو زمانہ برکتوں سے خالی ہے
[1] پہلے زمانے میں علماء کرام اتنے قد آور ہوتے ہیں کہ ان کو مجتہد کہا جاتا تھا
{مجتہد علماء میں سب سے بڑا عالم کا درجہ ہے}
آج صدیاں بیت گئیں کوئی مجتہد نہیں آیا
[2] پہلے زمانے میں طبیب اتنے ماہر ہوا کرتے تھے کہ کرتہ دیکھ کر بیماری اور اس کا علاج بتا دیتے تھے
آج ہزار ہا آلات و مشینریز کے باجود بیماریوں کی کثرت اور ناتجربہ کاری اور علاج کی دریافت نہیں ہے
یہ جدید میڈیکل قدیم اطباء کے اصولوں پر چل رہے ہیں
[3] اسی طرح آج کے سائنسدان ہزار دعوے کریں کہ ہم انسانیت کی ترقی کی معراج پر ہیں مگر قدیم عجائباتِ عالم دیکھ کے ششدر رہ جاتے ہیں
اہرامِ مصر کی سائنس ہو یا بابِل کے معلق باغات کی سائنس جدید پھنے خوانوں کو جوتے کی نوک پر رکھے ہوئے ہے
جدید دنیا کی عظیم ترقی ہوا میں اڑنا اور بجلی ہے
مگر قدیم زمانے کے مخطوطات اور بابِل و مصر کے محلات کی دیواروں پر بنی تصاویر چیختے ہوئے بتاتی ہیں کہ اُس دور میں بھی انسان اڑتے تھے اور بجلی استعمال میں تھی
سب سے بڑی بات
پہلا زمانہ انبیاء کرام علیہم السلام کا زمانہ تھا پے در پے اُن نفوسِ قدسیہ کی تشریف آوری زمین و اھلِ زمین کو اعلی و ارفع بناتی تھی
ہر گزرتا لمحہ سخت سے سخت تر ہوتا جا رہا ہے
تو سوال پیدا ہوتا ہے
ہم اس سختی اور ظلمت و باطنی بے برکتی سے کیسے بچیں ؟
اس کا سادہ سا جواب ہے جس پر عمل کرنا مشکل بھی ہے اور آسان بھی ہے
جواب ہے
علیکم بالعتیق
تم پر پرانا دین لازم ہے
قدامت اختیار کریں
جدت کو لات ماریں
اپنے رہن سہن آباء و اجداد جیسے کریں
رسم و رواج پرانے اختیار کریں
پرانے لوگوں کو پڑھیں پرانے طور طریقے اپنائیں
وقت میں برکت نہیں تو پرانا طریقہ اپنائیں
موبائل چھوڑ دیں
شوگر بی پی لو یا ہائی ہے تو پرانا طریقہ اپنائیں
سادہ غذائیں کھائیں گڑ شکر اور کھانے میں سرسوں کا تیل استعمال کریں
گھر میں بے سکونی ہے تو پرانا طریقہ اپنائیں
ساتھ مل کر کھانا کھائیں
اور رات میں بیٹھ کر کہانیاں سنیں سنائیں
موٹاپا ہے تو پرانا طریقہ اپنائیں
سائیکل خریدیں وہ چلایا کریں
{ویسے چند ماہ پہلے میں نے بھی سائیکل لی تھی کہ صحت بحال رہے}
یہ طویل فہرست بن سکتی ہے
اپنے اقوال و افعال و رواج میں قدامت اختیار کریں
صحت مند بھی رہیں گے اور پر سکون بھی رہیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
