جانتے ہیں یہ شہر کونسا ہے

عجائباتِ_عالم 16

جب میں نے پہلی بار اس تصویر کو دیکھا تو کافی دیر اس کے حسن و جمال میں جکڑا رہا
لگتا ہے کسی شہر کا نقشہ ہے جہاں ہر سو رونق اور چہل پہل ہے
مگر کیا آپ جانتے ہیں یہ کیا ہے؟

” یہ ایک انسان کے سیل کی تصویر ہے “
جسے ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے الیکٹران مائکروسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے لیا ہے
تصویر میں سیل کی سرگرمی اور زندگی سے بھرپور ایک مصروف شہر نظر آرہا ہے
آپ بھی صرف تیس سینڈ غور سے اس تصویر کو دیکھیں

ہر انسان میں اربوں کھربوں سیل ہوتے ہیں اور ایک سیل کو دیکھیں جیسے جہاں آباد ہے
گویا کہ ایک انسان میں کھربوں دنیائیں آباد ہیں
اللہ رب العالمین نے فرمایا
وفی انفسکم افلا تبصرون
تو تم اپنی جانوں میں غور و فکر کیوں نہیں کرتے!
اللہ اللہ
انسان کو علماء عالَمِ صغیر کہتے ہیں° غور کریں ایک عالم صغیر میں کھربوں جہاں آباد ہیں تو عالَمِ کبیر میں کتنے جہان آباد ہوں گے °
رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا وبمحمد نبیا صلی اللہ علیہ وسلم
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top