عجائباتِ_عالم 15
صدیوں پہلے عورت کے پیٹ میں کیا ہے کیسے معلوم کرتے تھے ؟
اھل عرب کہتے ہیں
أنجب النساء الفروك و ذلك أن الرجل يغلبها على الشبق لزهدها في الرجل
خواتین میں سب زیادہ بچے پیدا کرنے والی وہ خاتون ہوتی ہے جو مَردوں سے بغض رکھنے والی ہو
اس کی وجہ ہے کہ شہوت میں مرد اس پر غالب آ جاتا ہے کیونکہ عورت تو مرد سے دور بھاگتی ہے
{ العقد الفرید }
اسی طرح اھل عرب کہتے ہیں
إذا أردت أن يصلب ولد المرأة فأغضبها ثم قع عليها و كذلك الفزعة
° جب تم چاہو کہ عورت لڑکا پیدا کرے تو تم اسے غصہ دلاو یا اس میں گھبراہٹ پیدا کرو پھر اس سے جماع کرو تو لڑکا پیدا ہوگا °
{ العقد الفرید }
اس کی وجہ ہے غصے میں شہوت کم ہو جاتی ہے اور جس کی شہوت کم ہوگی اس پر اولاد نہیں جاتی
یعنی جماع کے وقت اگر مرد کی شہوت زیادہ ہے تو بیٹا پیدا ہوتا ہے عورت کی شہوت زیادہ ہو تو لڑکی پیدا ہوتی ہے
مزید ایک بات اھل عرب میں مشہور ہے
بنات العمّ اصبر و الغرائب أنجب
چچا کی بیٹیاں زیادہ صبر کرنے والی اور پرائی لڑکیاں زیادہ بچے پیدا کرنے والی ہوتی ہیں
{ العقد الفرید }
یعنی اگر چچا کی بیٹی بیوی بن جائے تو دوسری کی نسبت زیادہ صبر کرتی ہے جبکہ خاندان سے باہر شادی کی جائے تو وہ لڑکی بچے زیادہ پیدا کرتی ہے
اولاد کی پیدائش اللہ رب العزت کا ایسا نظام ہے کہ اھلِ خرد غش کھا کے گر پڑتے ہیں
مرد و عورت کے قطروں سے انسان بنتا ہے گدھا نہیں وجود میں آتا نہ کوئی پرندہ بنتا ہے
بیضے و جراثیم محض تفہیمِ انسانی کے لیئے ہیں ورنہ وہ مالک و خالقِ کائنات کن فرما دے اربوں انسان چشم زدن میں پیدا ہو جائیں
وہ چاہے تو بیٹے دے وہ چاہے تو بیٹیاں دے
اور اسی نے یہ نظام بنایا ہے اسی نے پرانے سیانوں کو یہ گر سکھائے ہیں
فرعون کے زمانے میں لوگ پتا لگا لیتے تھے عورت کے پیٹ میں بچہ ہے یا بچی ہے
جب عورت حاملہ ہوتی اس کے پیشاب میں گندم اور چاول کے بیج بھگو کر ایک طشت میں مٹی ڈال کر اگاتے تھے
°°° اگر گندم کا دانہ پہلے پھوٹتا تو بیٹا اور اگر چاول کا دانہ پہلے پھوٹتا تو بیٹی ہوتی تھی °°°
سابقہ لوگوں کے تجربات طاقتور مشاہدات سچے ہوتے تھے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
