جاؤ نیا لشکر لاؤ

ذاتی_مطالعہ 14

ایک پادری نے سیدی عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو جزیہ دینے سے انکار کر دیا اور روم کی طرف بھاگ گیا
کچھ عرصے بعد وہ ایک لشکر لے کر آیا تاکہ مسلمانوں کو شکست دے سکے
مگر مسلمانوں نے اس لشکر کو ذلت آمیز شکست دی وہ پادری قیدی بنا کر عمرو بن عاص کی بارگاہ میں لایا گیا
لوگوں نے اشارہ کیا کہ اس کو قتل کر دیں
مگر سیدی عمر بن عاص رضی اللہ عنہ نے اس کا تاج پہنایا اس کے کپڑے اسے پہنائے اور اس کے کنگن پہنا کر فرمایا
انطلق فجئنا بجیش آخر
جاو اور ہمارے پاس ایک اور لشکر لے آؤ
یعنی تم جیسے بیوقوف ہوں گے تو ہم تمہیں رسوا کرتے اور تمہارے لشکروں کو فنا کرتے رہیں گے
(المواعظ والاعتبار للامام مقریزی)
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top