بیداری میں زیارت پاک کرنے کی دعاء

عشقِ_سیدِ_عالم 64

سیدی عبد العزیز الدباغ مصری فرماتے ہیں
میں ہر جمعرات الله رب العزت کے ولی سیدی علی بن حرزھم کے مزار پر حاضر ہوتا تھا اور بردہ شریف پڑھتا تھا
ایک بار حسبِ عادت میں بردہ شریف پڑھا پھر میں مزار شریف سے باہر آیا تو ایک شخص کو بیری کے درخت کے نیچے بیٹھے دیکھا
وہ شخص مجھ سے باتیں کرنے لگا اور میرے دل کی باتیں بتانے لگا
میں جان گیا یہ اولیاءِ کاملین و عارفینِ واصلین میں سے ہے
میں نے عرض کیا
سیدی مجھے خاص ورد عطاء فرما دیں اور کوئی خاص ذکر دے دیں
وہ مجھ سے اعراض کرنے لگے
میں نے اصرار کرنا شروع کر دیا تو باتیں بدلنے لگے
حتی کہ صبح ہوگئی وہ مجھے کہنے لگے میں تمہیں اس وقت تک ورد نہیں دوں گا جب تک تم عہدِ الہی نہ دے دو یعنی قسم نہ اٹھا لو کہ اسے کبھی ترک نہیں کرو گے
میں نے کہا مین عہد دیتا ہوں
تو انہوں نے فرمایا
روز سات ہزار بار یہ پڑھیں

اللهمَّ يا رَبِّ بِجاهِ سَيِّدِنا مُحَمَّدِ ب٘نِ عَب٘دِ اللهِ صلى الله عليه وسلم اِج٘مَع٘ بَي٘نِي٘ و بَي٘نَ سَيِّدِنا مُحَمَّدِ ب٘نِ عَب٘دِ اللهِ فِي الدُنيا قَب٘لَ الآخِرَةِ
اے الله اے میرے رب جنابِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کے صدقے مجھے اور جنابِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو آخرت سے پہلے جمع فرما دے
یہ خاص دعاء ہے جو اکابر اولیاء کرام کی ہے جس کی کثرت بیداری میں حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا سبب بنتی ہے
بہتوں پر انہوں نے خواب میں جلوہ دکھا کر کرم فرمایا اور بہتوں پر بیداری میں دیدار عطاء فرما کے کرم فرمایا
وہ زندہ ہیں بلکہ وہی زندہ ہیں
ہم ان کے صدقے میں زندہ ہیں

پکاریں پھر پکاریں پھر پکاریں
آپ کی پکار کی شدت ان کے خواب میں آنے کا سبب ہوگی مزید شدت بیداری میں کرم فرمانے کا سبب ہوگی
سیدمہتاب_عالم# ✍️

1 thought on “بیداری میں زیارت پاک کرنے کی دعاء”

Comments are closed.

Scroll to Top