بہادر وہ جس کی تعریف دشمن بھی کرے

تاریخِ_اسلامی 61

نہایت دلچسپ اور منفرد بات جو آپ کو مومن کامل اور مخلص انسان بننے پر ابھارے گی
جب اسپین سے مسلمانوں کی تقریبا سات سو سالہ حکومت ختم ہوئی تو اس دوران بہت سے عیاش پرست مسلمان حکمرانوں اور عام عوام نے انگریزوں کو مجاہدین کی اور حکومتی معاملات کی مخبری کی تھی
جس کی وجہ سے سات سو سالہ دورِ مسلم ختم ہوگیا
° مگر سچے مجاہدین نے دہائیوں تک کے لیئے گوریلا جنگ کا آغاز کر دیا °
مزاحمت کرنے والوں میں ابراھیم العطار بھی تھے جنہوں نے 1492 میں ملکہ ایزبیلا کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ صرف ایک سو سپاہیوں کے ساتھ مل کر 65 ہزار انگریزوں کو نصف دن تک روکے رکھا
اس لاجواب بہادری کی وجہ سے ابراھیم العطار کی شہرت و محبت صلیبیوں کے دلوں میں گھر کر گئی اور ان کی شہادت کے بعد ان کے نام پر اپنے بچوں کے نام رکھے
اور آج بھی اسپین کے شہر لوجا میں ابراھیم العطار کا مجسمہ نصب کر رکھا ہے کہ ایسے بہادر ہمارا فخر ہیں
جبکہ دوسری طرف جن غداروں نے صلیبیوں کے ساتھ تعاون کیا تھا ان کا نام و نشان تاریخ سے مٹ چکا ہے
اگر آپ میں اخلاص و ایمان کامل ہے تو یقین کریں دشمن بھی آپ کی تعریف کریں گے
بصورت دیگر رسوائی مقدر ہوگی
اعلی ایمان تو وہی جس کی گواہی غیر مسلم دیں جسے دیکھ کر غیر مسلم محبت کریں اور ایمان لے آئیں
موت کا دن تو مقرر ہے پھر کیوں نہ شہادت سے موت کا استقبال کیا جائے

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top