آئر لینڈ کی ٹیم کا لوگو خلافت عثمانیہ کا لوگو کیوں ہے

تاریخِ_اسلامی 60

بھیک لینے والے ممالک بھیک دے رہے ہیں

1845 میں آئرلینڈ میں آلو کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا یہ بیماری آلو کی فصل کی تباہی کا باعث بنی اور آلو پر ہی زیادہ تر آئر لینڈ کی غریب عوام اپنا گزارہ کرتی تھی
اور پھر آئرلینڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا قحط پڑا جو کہ 1845 سے1852 عیسوی کے درمیان رہا اس قحط سے دس لاکھ سے زیادہ آئرش افراد ہلاک ہوئے
آئرلینڈ کی آبادی موت یا ہجرت کے نتیجے میں آبادی کے تقریباً ایک چوتھائی کم ہوگئی
اس وقت سلطان عبدالمجید اول نے آئرش غریبوں کو بچانے کا حکم دیا
عثمانی اسلامی خلافت نے کیتھولک آئرلینڈ کے غریبوں کی مدد کے لیے دس ہزار پاؤنڈ سٹرلنگ بھیجنے کا فیصلہ کیا اور یہ رقم ہمارے دور میں لاکھوں کے برابر ہے
مگر پروٹسٹنٹ برطانیہ نے مسلمانوں کو یہ رقم عطیہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
کیونکہ برطانوی ملکہ وکٹوریہ نے آئرلینڈ کو صرف دو ہزار پاؤنڈ سٹرلنگ کا عطیہ دیا تھا
اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ کوئی اس سے آگے بڑھے
°°° یہ حال نام نہاد عظیم برطانیہ کا ہے جس نے دنیا بھر سے مال لوٹا مگر جب اپنی پہ عوام پر خرچ کرنے کی باری آئی تو خلافت اسلامیہ سے کم دیا اور مسلمانوں کو عطیہ کرنے سے منع بھی کیا °°°
دس ہزار رقم سے خریدی ہوئی اجناس و طعام کو اسلامی ریلیف کے ذریعے خفیہ طور پر آئرلینڈ بھجوایا گیا
برطانیہ کو اس کا علم نہ ہو اس لیئے یہ آپریشن خفیہ تھا،
چنانچہ اسلامی بحریہ کا سفر خلافت کے دار الحکومت استنبول سے ایک اسلامی امدادی آپریشن میں آئرلینڈ کی طرف روانہ ہوا
لیکن برطانوی بحریہ کو اس کا علم تھا اس لیے اس نے اسلامی بحری جہازوں کا راستہ روکا اور انہیں بندرگاہوں پر
لنگر انداز ہونے سے روکنے کی کوشش کی
لیکن خلافت عثمانیہ کی بحریہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر خفیہ طور پر ایک چھوٹی آئرش بندرگاہ ڈروگھیڈا میں لنگر انداز ہونے میں کامیاب رہی
مسلمانوں کی امداد غریب کیتھولک افراد کو دی گئی وہ حیران تھے کہ یہ کون ہیں جنہوں نے انہیں یقینی موت سے بچایا
جبکہ ان کے اپنے عیسائی بھائیوں نے مدد بھی کم کی اور دنیا کو مزید امداد سے روکا بھی ہے
اس وقت سے آج تک آئر لینڈ ترکیوں کا احسان مند ہے
اسی وجہ سے
عثمانی ریاست کی حمایت کے جواب میں فٹ بال کے آئرش کلب “دروگیڈا یونائیٹڈ” نے خلافت عثمانیہ کے نشان کو اپنایا
جس میں ہلال اور ستارہ شامل ہے اور یہ کلب اب بھی آئرش پریمیئر لیگ کھیلتا ھے
اس کلب کا لوگو آج بھی عثمانی خلافت کی احسان مندی کا شکریہ ادا کرتا ھے
خلافت اسلامیہ کا یہی حسن تھا کہ وہ نہ صرف اپنوں بلکہ غیروں کو بھی آفات و بلیات میں امداد فراہم کرتی تھی!

اور ایک ہم ہیں ملک خداد پاکستان بننے کے بعد کچھ عرصہ ہم نے انگریزوں کو بھی قرضے دیئے
°°° مگر اب حالت یہ ہے کہ پیدا ہوتا بچہ بلکہ ماں کے پیٹ میں پلتا بچہ بھی مقروض ہے °°°
نظام الہی قانونِ قرآنی کو چھوڑ کر ذلت ہی ملتی ہے عظمت کا نشان تک نہیں باقی رہتا
اب حالت یہ ہے اقوامِ عالم سے بھیک مانگنے کے سوا کوئی راہ سوجھتی نہیں
اور ڈھیٹ بن کر بھیک مانگنے کو مجبوری کہ دیتے ہیں
یہ لوگ تاریخ اسلامی کا عظمت و ہیبت جانتے تو مرنے کو بھیک مانگنے پر ترجیح دیتے
زمانے نے کروٹ بدلی بھیک لینے والے بھیک دے رہے ہیں اور جو کبھی بھیک دیا کرتے تھے وہ اپنی ساری قوم کو
بیچ کر بھی بھیک مانگ رہے ہیں
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top