اولیات 8
••• امت نے صدیق و علی سے کیا سیکھا •••
الفرق بین الفرق میں ہے
اسلام کے پہلے متکلم مولا علی کرم الله وجہہ الکریم ہیں
متکلم وہ جو عقائد کو عقلی و نقلی دلائل سے ثابت کرتا ہے
کہ مولا علی نے خوارج سے وعد و وعید میں اور قدریہ فرقے سے مشیئت و استطاعت و قدر میں مناظرہ کیا
پھر سیدی عبد الله بن عمر دوسرے متکلم ہیں کہ انہوں نے معبد جہنی سے تقدیر کے انکار پر مناظرہ کیا
شاید مصنف سے تسامح ہوا کیونکہ دوسرے متکلم سیدی عبد الله بن عباس ہیں جنہیں مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے حروریہ سے مناظرہ کرنے بھیجا تھا
تابعین میں پہلے متکلم سیدی عمر بن عبد العزیز ہیں پھر امام زید بن علی زین العابدین ہیں
ان دونوں نے قدریہ کے خلاف رسائل لکھے
پھر امام حسن بصری متکلم ہیں
پھر امام شبعی پھر امام زھری متکلم ہیں
پھر امام جعفر صادق متکلم ہیں انہوں نے قدریہ و خوارج اور روافض کے خلاف رسائل لکھے
فقہاء میں سے پہلے متکلم امام ابو حنیفہ ہیں پھر امام شافعی ہیں
❗ الفرق بین الفرق لابی منصور البغدادی ❗
امت کی جڑ میں ظاہری و باطنی علوم و فنون کا پانی لگانے والے اکثر آلِ رسول ہیں
حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا
إنَّ منكم مَن يُقاتِلُ على تَأْويلِه كما قاتَلتُ على تَنزيلِه فقام أبو بكْرٍ وعمرُ فقال لا ولكنَّه خاصِفُ النَّعلِ وعليٌّ يَخصِفُ نَعلَه
تم میں سے ایک شخص ایسا بھی ہے جو قرآن کی تاویل پر جہاد کرے گا جیسے میں نے قرآن کے نزول پر جہاد کیا
ابو بکر و عمر کھڑے ہوئے تو حضور نے فرمایا
تم نہیں
لیکن وہ جوتا گانٹھنے والا
مولا علی وہاں جوتا گانٹھ رہے تھے
❗ مسند احمد بن حنبل ❗
حضور صلی الله علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ قرآن کریم ہے
حضور نے اس کے حق ہونے پر جہاد کیا اور مولا علی نے اس معانی و مفاہیم و تاویلات کی درستی پر جہاد کیا
ترتیبِ خلافت رب العالمین کی عظیم حکمت ہے کہ جب عقل والے نئے نئے اعتراض لائیں تو اس وقت وہ ہستی سامنے کھڑی ہو جو بابِ علم ہے وہ سامنے ہو جسے فضیلت ملی کہ علی اقضاکم علی تم میں سب سے بڑا قاضی ہے
امت نے احقاقِ حق و ابطالِ باطل کا طریقہ تلوار سے سیکھا تو صدیقِ اکبر سے سیکھا کہ مانعینِ زکوۃ کے خلاف بلا جھجھکے جہاد کیا اور علمی احقاقِ حق و ابطالِ باطل مولا علی سے سیکھا
جب وہ بابِ علم ہیں تو ظاہری و باطنی علوم اسی در سے ملیں گے
جو طالبِ علم کمزور حافظہ رکھتا ہے وہ کثرت سے مولا علی کو ایصالِ ثواب کرے ان شاء الله حافظہ مضبوط ہوگا اور علم کے خزانے پائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
