عشاقِ_تاریخِ_اسلام 34
معانیَ محبت و روحِ عشق اور مفہومِ ھوی کو جیسے علماء نے سمجھا اور جس لطافت سے بیان کیا غیرِ عالم کے بس کی بات نہیں ہے
اعتلال القلوب مضارع العشاق ذم الھوی طوق الحمامة اخبار النساء ان جیسی بے شمار کتب اس پر دال ہے
فقہیانِ شہر و دور دراز کے طلباءِ علمِ دین کی کہانیوں سے بہت کچھ نیا سوچنے کو ملتا ہے
راتوں کو مشعلوں کے نور میں پڑھنا اور دن کو حسنِ ملیح کو دیکھ کر سبق بھول جانا
ملکوں کا سفر کرنا اور نہایت جذبے سے حصولِ علم کی جد و جہد کرنا پھر کسی کجاوے سے پھوٹتی روشنی کو یاد کرتے ہوئے شعر کہنا سبق بھول جانا
بہت کچھ ہے
اموی دور پڑھیں اور عباسی دور کے تاریخی اوراق پلٹیں تو ایک نیا اور عجب جہان سامنے آئے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
