اھلِ سنت کے نام اور بدعتی اھلِ سنت کو کیا نام دیتے ہیں

عقائدِ_اھلِ_سنت 7

اھلِ اھواء و بدعتی طبقہ نے ہر زمانے میں اھلِ سنت کو برے القاب سے یاد کیا جبکہ وہ خود ان القاب کے زیادہ حق دار ہوتے ہیں
امام ابو محمد حَر٘ب بن اسماعیل الکِرمانی کہ شاگردِ امام اھلِ سنت احمد بن حنبل ہیں اجماع السلف فی الاعتقاد میں فرماتے ہیں
نفس کے پجاریوں بدعتیوں نے اھلِ سنت کے برے نام رکھے تاکہ ان کے ذریعہ اھلِ سنت پر عیب لگائیں اور ان کی اہانت کریں
مُرجِئہ گمراہ فرقہ ہے اھلِ سنت کو شکاک نام سے موسوم کرتے ہیں حالانکہ مُرجِئہ خود اس نام کے زیادہ مستحق ہیں
قدریہ گمراہ فرقہ ہے اھلِ سنت کو مُجبِرہ نام سے موسوم کرتے ہیں
جہمیہ گمراہ فرقہ ہے اھلِ سنت کو مُشَبِّھہ نام دیتے ہیں اور جبکہ یہ خدا کے دشمن جھوٹ بکتے ہیں
رافضیہ گمراہ فرقہ ہے اھلِ سنت کو ناصبی کہتے ہیں جبکہ خود یہ ناصبی ہیں
خارجیہ گمراہ فرقہ ہے اھلِ سنت کو مرجئہ کہتے ہیں
❗اجماع السلف للکرمانی❗

امام ابو حاتم رازی بھی کچھ ایسا ہی فرماتے ہیں
فرماتے ہیں
بدعتی کی علامت ہے کہ محدثین کی شان میں کمی کرتے ہیں
زندیق (وہ بے دین جو مسلمانوں کے عقائد کے خلاف ہوں) کی نشانی ہے کہ اھلِ سنت کو حشویہ کہتے ہیں
جہمیہ کی نشانی ہے کہ اھلِ سنت کو مشبھہ کہتے ہیں
قدریہ کی علامت ہے کہ اھلِ سنت کو مجبرہ کہتے ہیں
مرجئہ کی علامت ہے کہ اھلِ سنت کو نقصانیہ کہتے ہیں
روافض کی علامت ہے کہ اھلِ سنت کو ناصبی کہتے ہیں
❗شرح اصول اعتقاد للامام اللالکائی ❗

میں کہتا ہوں آج کے دور کے خوارج کی نشانی ہے کہ وہ اھلِ سنت کو بدعتی کہتے ہیں

یہ کیا قیامت ہے باغبانوں کہ جن کی خاطر بہار آئی
وہی شگوفے کھٹک رہے ہیں تمہاری آنکھوں میں خار بن کر

اور ہر دور میں اھلِ سنت نے اپنے لیئے اھلِ سنت کے سوا کچھ اور نام بھی رکھے ہیں تاکہ اصل اھلِ سنت اور بدعتی نام نہاد اھلِ سنت کے درمیان فرق ہو جائے
مثلاً اثری , ماتریدی , اشعری وغیرہ اسی طرح آج کے دور میں بر صغیر میں بریلوی ماتریدی ,اثری , اشعری کی طرح خالص اھلِ سنت کا امتیازی نام ہے

عقائد کی کتابوں میں بہت کم اھلِ سنت کے لیئے اھلِ سنت کا لفظ استعمال ہوتا ہے اشاعرہ یا ماتریدیہ استعمال ہوتا ہے
اسی طرح بر صغیر میں لفظ بریلوی ہے
الحاصل اثری , ماتریدی , بریلوی ,اشعری یہ اھلِ سنت کے مختلف علاقوں زمانوں میں مخلتف نام ہیں
جو ان میں سے کسی ایک نام کو لیکر طعن کرتا ہے وہ احمق ہے

ماتریدی و اشعری کسی آیت یا حدیث سے ماخوذ لفظ نہیں ہے نہ صحابہ و تابعین کی نسبت ہے
یہ اھلِ سنت کے دو بڑے ائمہ کی نسبت ہے تو ایک کے ماننے والے ماتریدی دوسرے کے ماننے والے اشعری ہیں
اسی طرح بریلوی مسلمانوں کے بڑے امام کے شہر کی طرف اعزازی نسبت ہے
ہمارا مسلک اھلِ سنت ہے مسلک بریلوی نہیں ہے
جبکہ عقیدہ سب کا اھلِ سنت ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top