اھلِ بیت پر اتنا ظلم نہ کریں

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 12

•••محرم الحرام آتے ہی سنیوں میں بڑھتی رسہ کشی •••

یہ ناصبیت نہیں تو کیا ہے کہ عین نو دس محرم الحرام کو بھی فضائلِ اھلِ بیت بیان کرنے کی بجائے کربلاء کے شہداء کی مظلومیت کو مشکوک بنایا جا رہا ہے
دو طبقے سامنے ہیں
پہلا
بجائے فضائلِ اھلِ بیت بیان کرنے کے دفاعِ صحابہ کی آڑ میں روافض کو برا بھلا کہتے گزار رہے ہیں
دوسرا
اھلِ بیت کی مظلومیت کو مشکوک بنا رہے ہیں
ان خبثاء کے نذدیک بخاری و مسلم کی شرائط پر سند ملے اور ویسے روای ہوں تو اھلِ بیت پر کیا گیا ظلم مانیں گے ورنہ روافض کے عناد میں وہ بھی نہیں تسلیم کریں گے جو ہمارے اکابر ائمہ مثل طبری و ابن حجر و اعلی حضرت بیان فرما گئے!
ہماری پنجابی میں کہتے ہیں ذات دی کرلی تو شہتیراں نو جپھے
یعنی اوقات ایک چھپکلی جتنی ہے جو بڑے بڑے ستون کو چھوٹے چھوٹے بازوؤں سے قابو کرنا چاہتی ہے
مثال لیجیے
واقعہ ہالہ کربلاء کے بعد آسمان کا سرخ ہونا پتھروں کے نیچے سے خون نکلنا آندھی آنا وغیرہ صدیوں سے سنی بیان کرتے سنتے آئے ہیں مگر کِرلیاں خوامخواہ کے دین کے سنیت کے ٹھیکیداروں کو لگتا ہے یہ بیان نہ کیا جائے
کیوں بھئی؟
نواسہ رسول کا خون اتنا ہلکا سمجھا ہوا ہے؟
ایک گدھے کے نزدیک جس امام نے نقل کیا اس کی جلالتِ علمی الله الله کیا ہی بلند و بالا ہے مگر اسے بغضِ اھلِ بیت کہا جائے یا عنادِ روافض خبیث نے اس امام کو اس واقعہ نقل کرنے کی وجہ سے بازاری الفاظ میں یاد کیا
دوسرے علمی یتیم ایسے کہ اردو درست نہ پڑھ سکیں دانشمندی کا سبق دیتے ہوئے کہ ایسی روایات بیان نہ کریں

عقل کے اندھے کو یہ سمجھ نہ آئی وہ ائمہ جو شریعت و طریقت کے مقتداء ہیں ان کو تم سے کم عقل تھی جو نہ سمجھ سکے؟
تیسرے ایک یزید کی محبت میں مبتلاء متحقق واقعہ ہالہ حرہ کو موضوع قرار دے رہے ہیں
لاہور کے فضول گشتی نامی ناصبی اور سفید شیطان لبادہِ سنیت میں نواصب جو اھلِ بیت کے فضائل میں مروی
روایات میں تقابل کرتے اور خاص کو عام کرتے ہیں ان لوگوں کا اثر جہنم کے ایندھن پر پڑتا ہے خالص سنی ایسی ہفوت و بکواس سے بری ہیں
مجھے ایک ثقہ شخص نے بتایا کہ پاکستان میں جس شخص کے دماغ میں رد روافض کا سب سے بڑا خناس ہے
میں نے اس کے پیچھے عین 21 رمضان المبارک کے دن جمعہ پڑھا مگر مجال ہو اس کی زبانِ ترجمانِ شیطان سے مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا ذکر ہوا ہو
اسی خبیث کی ڈھیروں تحریرات ہیں کہ محرم الحرام میں صحابہ کرام کا ذکر ضرور کریں
یہ ابن تیمیہ کی نجس سوچ سے لتھڑے ناصبی ہیں جو عین شہادت کے دن خود شہادت بیان نہیں کرتے پھر سنی ہیں؟
آپ کو کیا لگتا ہے
صدیوں سے روافض ہیں تو نواصب ختم ہوگئے ؟؟؟

الله الله
اسد اللہ الغالب امام المشارق و المغارب مظہر العجائب مولی المسلمین خلیفہ المومنین علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کو دیکھ کر بھی ناصبی ناصبی رہے
اس امام الاولیاء کے زمانے میں اس علم و فضل کے پیکر کے دور میں ان سے لڑنے تک آگئے اس دور میں ناصبی تھے جو آدم علیہ السلام سے لیکر قیامت تک کے زمانوں میں سب سے افضل زمانے کے بعد والا زمانہ تھا تو آج ناصبی نہیں ہوں گے؟
نواصب سے آنکھیں بند کیوں ہیں؟
یاد رکھیں روافض کی مخالفت ان کے عقیدے میں کریں ان کی ہفوات و بکواس میں کریں مگر اھلِ بیت کی مظلومیت پر شک نہ کریں یزید کو بری الذمہ کہنے کی کوشش بھی مت کریں
دیوبندیوں کی طرح نہ کریں جو دفاع صحابہ نہیں بلکہ مخالفتِ روافض کرتے ہیں اور اس وجہ سے ناصبیت میں داخل ہو جاتے ہیں
یعنی وہ اصلاح نہیں زمیں میں فساد کرتے ہیں تبھی علمی رستہ اختیار کرنے کی بجائے دیابنہ مار دھاڑ کرتے ہیں کیونکہ اگر اصلاح مقصود ہوتی تو پہلا رستہ علم تھا
اھلِ بیت سے محبت کرنا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے سیکھیں کہ ابوھریرہ رضی الله عنہ حسنین کریمین کے پاؤں سے مٹی صاف کرتے ہیں
جابر بن عبد اللہ رضی الله عنہ امام جعفر صادق کے پاؤں کا بوسہ لیتے ہیں
اگر آج کل کے خومخواہ کے متحقق ان کو دیکھتے تو شاید کہ دیتے حضرت کیا کر رہے ہیں آپ اکابر صحابہ میں سے ہیں یہ غلو ہے
اصل بات یہ ہے امت ہمیشہ سے آل رسول کی محتاج تھی ہے اور رہے گی
اگر نہیں تو امام مہدی کا بھی انتظار نہ کریں
ممکن ہے کوئی بغضِ آل رسول کا مارا کل کھڑا ہوا اور تحقیق لکھ مارے کہ امام مہدی صدیقی یا فاروقی ہوں گے
مگر ہم یہی کہیں گے موتوا بغیظکم
✍️ سید مہتاب عالم

Scroll to Top