اگر زبان کا تعلق بینک بیلنس سے ہوتا

اسلامی_طرزِتربیت 63

اگر ہماری زبان کا تعلق ہمارے بینک بیلنس سے قائم کر دیا جائے تو بہت سے فتنے فساد کم ہو جائیں گے
مثلاً
جھوٹ بولنے پر ہزار روپے کاٹ لیئے جائیں
غیبت پر دو ہزار کاٹ لیئے جائیں
دل آزاری پر تین ہزار روپے کاٹ لیئے جائیں
وغیرہ وغیرہ
تو یقین کریں معاشرے سے بے شمار جرائم ختم ہو جائیں گے

تعجب والی بات ہے ہماری زبان کا تعلق ہمارے بینک بیلنس سے ہے مگر اکثر کی توجہ نہیں جاتی
نیکیوں کے بینک بیلنس کا تعلق ہماری زبان سے ہے
گناہ کرنے , گناہ کی بات کرنے سے نیکیاں کٹ جاتی ہیں
اچھے کام کرنے سے نیکیاں برھ جاتی ہیں

اور یہ بینک بیلنس ایسا ہے کہ ہمیشہ کام آئے گا , بلکہ یہی کام آئے گا
ہم لوگ دنیاوی بینک بیلنس بڑھانے کی دن رات کوشش کرتے ہیں جو کہ ہمارے بعد ہمارے ورثاء استعمال کریں گے
آخرت کا بینک نہیں بھرتے جو کہ ہمارے ہی کام آئے گا
قبر و حشر میں کام آئے گا , جب فرشتے آگ کی زنجیریں اور بیڑیاں اٹھائے سر پر کھڑے ہوں گے تب کام آئے گا , جب جہنم چنگھاڑ رہی ہوگی تب کام آئے گا ,
آپ کی نیکی قبر میں آپ کے لیئے پھول, نور اور گناہ قبر میں بچھو , سانپ اور انگارہ ہوگی
نیکیاں کر کے قبر پھولوں سے بھرنی ہے , نور سے روشن کرنی ہے یا گناہ کر کے سانپوں, بچھوؤں سے بھرنی ہے یہ انسان پر منحصر ہوتا ہے
ایک جھوٹ ایک قبر میں ایک سانپ
ایک غیبت قبر میں ایک بچھو
ایک حق مارنا قبر میں انگارہ ہے
زبان پر قابو رکھیں اور اپنے اصلی بینک بیلنس کی حفاظت کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top