انسانوں سے زیادہ سچے کتے

اسلامی_طرزِتربیت 61

ایک گاؤں تھا جس کے لوگ جھوٹ اور جھوٹ کی وجہ مشہور تھے
اس گاؤں میں ایک شخص نے کسی عورت سے چھپ چھپ کر شادی کی
اور یہ گواہوں کی موجودگی میں شرعی نکاح تھا

کچھ دنوں بعد میاں بیوی میں اختلاف ہو گیا اور شوہر نے اسے گھر سے نکال دیا اور اس کا حق چھین لیا

تو وہ شکایت کرنے قاضی کے پاس گئی

خاتون نے کہا:
اس نے مجھ سے شرعی نکاح کیا
اور فلاں اس کی گواہی دے گا

قاضی نے شوہر اور دو گواہوں کی موجودگی میں سماعت کی لیکن شوہر اور گواہوں نے اس عورت کے بارے میں جاننے سے انکار کر دیا بلکہ کہا کہ انہوں نے اسے پہلے کبھی نہیں دیکھا

قاضی نے دونوں گواہوں اور بیوی کو بھی غور سے دیکھا اور اس سے پوچھا کیا تمہارے شوہر کے پاس کتے ہیں؟

بیوی نے جواب دیا
جی ہاں
قاضی نے کہا
تم کتوں کی گواہی اور ان کے فیصلے کو قبول کر لو گی؟

کہنے لگی: ہاں

قاضی نے سپاہیوں سے کہا اسے ساتھ لے لو

اگر کتے اس پر بھونکتے ہیں تو وہ جھوٹ بول رہی ہے

اور اگر کتے اس کا استقبال کریں یعنی دیکھ کر دم ہلائیں اور پاؤں چاٹنے لگ جائیں تو سمجھ لینا عورت گھر کی مالکہ ہے
دونوں گواہ پریشان ہوگئے اور ان کے چہرے پیلے پڑ گئے

قاضی نے دیکھا تو سارا معاملہ سمجھ گیا اور سپاہیوں کو کہا
انہیں کوڑے مارو
کیونکہ شوہر اور گواہ جھوٹ بول رہے ہیں

تمہارا گاؤں کتنا بُرا اور بدبخت ھے جن کے کتے وہاں کے لوگوں سے زیادہ سچے ہیں
جھوٹ بولتے وقت یہ یاد رکھیں کہ مخلوقات میں صرف جن و انسان کے سوا کوئی نہیں جھوٹ بولتا
یہ اتنا بڑا عیب ہے کہ حیوان بھی جھوٹ کا سہارا نہیں لیتے
لہذا جو جھوٹ کا سہارا لے وہ حیوانوں سے بھی بدتر ھے

یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کے جھوٹ کے گواہ در و دیوار , شجر و حجر بن جاتے ہیں
جھوٹ ہر دین و ملت میں حرام ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top