اندرونی و بیرونی ملحد

ردِالحادو_لادینیت 21

°°° اسلامی القاب چھوڑ کر انگریزی القاب لینے والے کیا خاک خدمتِ دین کریں گے °°°

ارے ملاں جنازہ پڑھ
میں جانوں میرا خدا جانے

ابے احمق جنازہ ملاں سے ہی کیوں پڑھانا ہے کسی پنڈت سے پڑھا لے
بلکہ جنازہ ہی کیوں چِتا بنا کر آگ ہی لگوا لے
ایسے جملے اسلام کے پردے میں چھپے ملحد بولتے ہیں
اسلام و اھلِ اسلام کو دو طرح کے ملحدوں سے نمٹنا پڑ رہا ہے
اندورنی ملحد اور بیرونی ملحد

بیرونی ملحد
تو صاف منکرینِ خدا ہیں جو بندر کے بچے ڈاورن کے نظریئے پر کاربند ہیں

اندرونی ملحد
وہ جو اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں مگر اسلام کی نصوصِ ظاہرہ و متواترہ کا انکار کرتے یا تاویل کرتے ہیں
جنت و دوزخ کا انکار, فرشتوں کا انکار, نیک اعمال کا انکار, نماز کا انکار,داڑھی برقعے کا انکار کرتے ہیں
علمِ دین و علماء دین کی اہانت کرتے ہیں
مدرسہ و مسجد کی اہمیت کے شدید منکر ہیں
پگڑی و اسلامی شعار کو ہلکا کہتے ہیں
ان کا حال بالکل یہ ہے کہ
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانے بھی

°°° ان میں شیعوں کے فرقے بوہری, باطنی, اسماعیلی, نصیری, ہیں اور سر سید احمد خان جیسا احمق مفکر بھی ہے جسے نیچیری کہا جاتا ہے °°°

اسلاف ان کو زندیق کہتے ہیں
ان میں سے ایک طبقہ صوفیاء کرام کے راستے کا مدعی ہو کر خود کو صوفی کہتا ہے
اور نماز و روزے کی فرضیت و اہمیت کا منکر رہتا ہے
پاکی و ناپاکی کی کو غیر اہم جانتا ہے
نشہ آور اشیاء استعمال کرتا اور اسے روحانیت کا درجہ جانتا ہے
یہ متصوفہ بھی زندیق ہیں

یہ ہمیشہ علماء اسلام کے مخالف رہتے ہیں اور علماء کو برا ہی کہتے ہیں
لہذا اسلام کے بیرونی ملحدوں سے زیادہ ان اندرونی ملحدوں سے خود بچیں اور اپنے بچوں کو بچائیں

بچوں کو بچپن سے ہی خالص اسلامی اور مولویانہ تربیت دیں اسلام وہی ہے جو جدت سے پاک ہے اسلام وہی ہے قدیم ہے

علیکم بالعتیق
تم پر پرانا دین لازم ہے

دین میں کسی داڑھی منڈھے محقق کی من مانی رد ہے
دین ان سے لو جو داڑھی عمامے والے جبہ قبہ والے ہیں
مدرسوں میں پڑھنے والے چٹائی پر بیٹھنے والے ہیں
کرسی صوفے پر بیٹھ کر خود اسلامک اسکالر یا ڈاکٹر کہلانے والے جب علامہ مولوی حضرت جیسے اسلامی القابات سے دستبردار ہوسکتے ہیں تو وہ اسلامی تشخص بھی برقرار نہیں رکھ سکتے
لہذا ایسوں سے بھی دین نہ لیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top