اسلامی_طرزِتربیت 18
ایک بوڑھا شخص مسجد میں بیٹھا اپنی خواہشات بتانے لگا کہ
میری جوانی میں تمنا تھی
کہ میں شادی کروں
تو میں نے شادی کر لی
پھر تمنا ہوئی کہ
میری اولاد ہو
اللہ تعالیٰ نے اولاد بھی دے دی
پھر تمنا ہوئی کہ اپنا گھر ہونا چاہیے اس کے بغیر زندگی کا مزہ نہیں
تو میں نے آدھی عمر محنت کر کے گھر بھی بنا لیا
اتنے میں میری اولاد جوان ہوگئی تو ان کی شادی کا خیال آیا
اور دل کیا ہوتے پوتیاں دیکھوں
بچوں کی شادی بھی کر دی
اب میں تھک گیا ہوں اور آج مجھے خیال آیا کہ میں اپنی آخرت کے لئیے بھی کچھ کروں
مگر
روزہ رکھوں تو اس کی طاقت نہیں” نماز کے لئیے کھڑا ہوں تو یہ قوت نہیں” قرآن کریم یاد کروں تو حافظہ کمزور ہے
تو مجھے خیال آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان حق و سچ ہے کہ
پانچ چیزوں کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو
جوانی کو بڑھاپے سے پہلے
تندرستی کو بیماری سے پہلے
فراغت کو مصروفیت سے پہلے
اپنی زندگی کو موت سے پہلے
اور مالداری کو غربت سے پہلے
اے دوست یہ حدیث زندگی کے بہترین اصولوں پر مشتمل ہے اس کو سامنے رکھو اور زندگی گزارو
کہیں اس بوڑھے کی طرح تیرا بھی مقدر ہائے افسوس” ندامت کے آنسو” اور ماضی پر رونا وغیرہ نہ بن جائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
