آپی جان آپ کو ذبح کروں

المزاح_و_الظرافت 46

پرانے زمانے کی بات ہے ایک شخص کو کسی کی گمی ہوئی مرغی ملی وہ آدمی تھا تو ایماندار مگر اس کا دل کیا کہ آج مرغی کا گوشت کھایا جائے

اس نے علماء سے مسئلہ سن رکھا تھا کہ گمی ہوئی شے کا بلند آواز سے اعلان کیا جائے

اس نے شریعت اور طبیعت کو جمع کرنے کا سوچا اور حیلے بازی سے کام لینے لگا

ہاتھ میں مرغی بلند کی اور زور سے کہنے لگا یہ مرغی (کس کی) مگر وہ کس کی آہستہ آواز میں کہتا تھا

بلند آواز سے یہ مرغی اور آہستہ آواز سے کس کی کی صدا لگاتا تھا

آخر کار وہ حیلہ کر کے مرغی ذبح کر کے تناول فرما گیا

ایسے ہی آج کل بھی کچھ بھولے بھالے شکاری تشریف فرما ہیں

سوشل میڈیا پر سر عام کسی خاتون کو آپی جان’ باجی جان کہنے والے حضرات بھی اسی قسم میں سے ہیں

یہ بھی مرغی دیکھ کر بلند آواز سے کچھ اور اندر خانہ ذبح کے منصوبے بنا رہے ہوتے
گویا وہ زبانِ حال سے کہ رہے ہوتے ہیں بلند آواز سے (آپی) اور دل میں (جان) آو آپکو ذبح کروں

لہذا جان جون کا چکر ختم کیا جائے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top