آج معلم ہیں مؤدب نہیں

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 133

°°° ادب علم سے پہلے ہوتا ہے °°°

عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے بیٹے مامون الرشید کے ہاتھ میں مسواک کا مجموعہ تھا
ہارون الرشید نے پوچھا
تمہارے ہاتھ میں ہے ؟
مامون الرشید نے جواب دیا

ضد محاسنك يا أمير المؤمنين
یہ امیر المومنین آپ کی خوبیوں کی ضد ہے
یہاں لطیف نکتہ ہے
مسواک کی جمع مساویک آتی ہے جس ایک معنیٰ آپ کی برائیاں بھی بنتا ہے تو مامون الرشید نے اپنے باپ کے ادب کی وجہ سے مسواک کی اصل جمع کا لفظ نہیں استعمال کیا بلکہ مساویک کے مشابہ لفظ استعمال کیا
یہ ادب تھا کہ ایسے الفاظ کے استعمال سے بچا جائے جن سے مقتدر ہستی کی شان میں سوءِ ادب کا شائبہ بھی ہو
پہلے زمانے میں علوم و فنون سکھانے والے معلم کے علاؤہ مؤدب بھی ہوا کرتے تھے جو بچوں کو ادب سکھاتے تھے کہ
مہمان آئے تو اس سے کیسے بات کرنی ہے
بڑے سے کیسے پیش آنا ہے
چھوٹے سے کیسے مہذب گفتگو کرنی ہے
ہم عمر سے کیسے پیش آنا ہے
الفاظ کا چناؤ کتنا اور کیسا ہونا چاہیئے
کھانا کیسے کھانا ہے
پانی کیسے پینا ہے
وغیرہ وغیرہ
اب جب مؤدب نہیں رہے تو ماں باپ کو خود مؤدب ہونا چاہیے
سیدی عمر فاروق اعظم سردی کی ایک رات باہر تشریف لے گئے تو دیکھا کچھ لوگ آگ جلا کے بیٹھے ہیں تو فرمایا يا أهل الضوء اے روشنی والو یا اھل النار نہیں فرمایا
سیدی عباس رضی الله عنہ سے پوچھا گیا
آپ بڑے ہیں یا رسول الله صلی الله علیہ وسلم ؟
فرمایا
حضور بڑے ہیں میں پہلے پیدا ہو گیا تھا
یہ ادب کی مثالیں ہیں
کچھ لوگوں میں فطری ادب ہوتا ہے اور کچھ کو اولاً بتکلف ادب اپناںا پڑتا ہے
زمانہ جدید ہے تو تیز بھی ہے اب لوگ پڑھائی بھی وہی کرواتے ہیں جس میں بچے کا اور صرف خاندان کا فائدہ ہو معاشرتی فائدے کے لیئے نہیں پڑھاتے
اسی وجہ سے ادب سکھانے کی طرف توجہ نہیں ہے معلمین کثیر ہیں مؤدبین معدوم ہیں
تعلیمی اداروں کی بھرمار ہے ادبی استاذ ناپید ہیں
سیدی عبد الله بن مبارک کا فرمان ہے
طلبت الأدب ثلاثين سنةً وطلبت العلم عشرين سنةً وكانوا يطلبون الأدب قبل العلم
میں نے تیس سال ادب تلاش کیا اور علم بیس سال حاصل کیا
اسلاف علم سے پہلے ادب حاصل کرتے تھے
❗ غاية النهاية ❗
سیدی عمر فاروق اعظم کا فرمان ہے
تَأَدَّبُوا ثُمَّ تَعَلَّمُوا
ادب سیکھو پھر علم سیکھو
{ آدابِ شریعہ }
بہت سے مدعیانِ علم ادب سے خالی ہیں کہ پگڑی و دستار کا لحاظ نہیں کرتے
ادب ہی سکھاتا ہے کہ اختلاف ہو یا مخالفت ایک دائرے میں رہ کر کیئے جاتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top