عشقِ_سیدِ_عالم 7
امام جعفر صادق نے فرمایا
لوگوں کے نذدیک سب سے زیادہ امید دلانے والی آیت لا تقنطوا من رحمۃ الله ہے
یعنی اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو جاؤ
جبکہ ہم اھل بیت کے نزدیک سب سے زیادہ امید دلانے والی آیت
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ ہے
عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا دے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے
(تفسیر بغوی)
ہاں ہاں وہ صاحب لولاک مالکِ نور و نار و روح و خاک و افلاک صلی الله علیہ وسلم اس وقت تک راضی نہ ہوں گے جب تک ان کا ایک بھی امتی جہنم میں ہوگا
تفسیر قرطبی میں اسی آیت مبارکہ کے تحت ہے
جب یہ آیت نازل ہوئی
ولسوف یعطیک ربک فترضی
عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا دے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے
تو رسول کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا
إذا والله لا أرضى وواحد من أمتي في النار
تب تو خدا کی قسم میں ایک بھی امتی کے جہنم میں ہونے پر راضی نہیں ہوں گا
یعنی جب تک ساری امت جنت میں نہ چلی جائے مین راضی نہیں ہوں گا
(تفسیر قرطبی)
الله الله
کیسی کریمانہ شان ہے
ہم گناہوں میں لتھڑے ہوئے سیاہ کاروں پر کیسی کرم نوازی ہے
گناہ ہم کریں اور وہ چھپا لیں
کیسی رب العالمین کی اپنے محبوب سے محبت ہے کہ وہ مالک الملک ہو کے ان کی رضاء چاہتا ہے
خدا کی رضاء چاہتے ہیں دو عالم
خدا چاہتا ہے رضائے محمد
صلی الله علیہ وسلم
امام کہتے ہیں
عطائے اَرَب جلائے کَرب فُیوضِ عجب بغیر طلب
یہ رحمتِ ربّ ہے کس کے سبب بَربِّ جہاں تمہارے لئے
ذُنوب فنا عُیوب ہَبا قلوب صَفا خُطوب رَوا
یہ خوب عطا کُروب زُدا پئے دل وجاں تمہارے لئے.
میرے نزدیک بھی سب سے پر امید آیت یہی ہے
نہایت مزے کی لطف و قرار دینے والی آیت کریمہ ہے
ہمارے کیئے کچھ نہیں ہوگا
اور وہ کریں تو
تنکا بھی ہمارے تو ہلائے نہیں ہلتا
تم چاہو تو ہو جائے ابھی کوہِ محن پھول
ہم سے تنکا نہ ہلے وہ چاہیں تو مصیبتوں کے پہاڑ پھول بن جائیں
بس زندگی انہیں کی بندگی کے لیئے ہے
ہمیں یوں بھی ڈھارس ملتی ہے کہ لوگ ہمیں ان کی اولاد کہتے ہیں ہمارے اجداد نے ہمیں بتایا ہم ان کی اولاد ہیں
ہم نیک ہیں یا بد ہیں آخر ہیں تمہارے
نسبت ہے بہت اچھی گو حال برا ہے
اے دنیا داروں تم اپنے رشتوں کو عزیز رکھتے ہو
اے دین دارو تم اپنے متعلقین سے مربوط رہتے ہو
تو کیا وہ صلی الله علیہ وسلم ہمیں چھوڑ دیں گے؟
نہ ہم انہیں چھوڑیں گے نہ وہ ہمیں چھوڑیں گے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
