ہر انسان گہرا ہے

اسلامی_طرزِتربیت 208

مصری ادیب مصطفی الرافعی نے کیا ہی خوب بات کہی
في كل إنسان تعرفه إنسان لا تعرفه
ہر انسان میں ایک ایسا انسان ہوتا ہے جسے آپ نہیں پہچانتے
لہذا یہ مت کہو کہ میں فلاں شخص کو اچھی طرح جانتا ہوں کیونکہ لوگ شہروں کی طرح وسیع سمندروں کی طرح گہرے ہوتے ہیں
~اور بعض تو اتنے گہرے کہ سورج کی چمک تک وہاں نہیں پہنچی ہوتی ہے~
ہمارا زمانہ تو پرفتن ہے ایسا کہ بندہ صبح کو مومن اور شام میں کافر ہوتا ہے

موبائل, ٹی وی, سوشل میڈیا, وٹس ایپ, فیس بک, ٹویٹر, نے جہاں لوگوں کے باہم فاصلے کم کر دیئے وہیں منافقت کرنا بھی سکھا دیا پے
مثلا میسج وغیرہ پر پرائیویسی لگا دینا, میسج سین نہ کرنا, کال نہ اٹھانا اور بعد میں صاف جھوٹ کہ دینا کہ مجھے معلوم نہ ہو سکا

شیاطین کے اس سائنسی جال میں نہ صرف دنیا دور بلکہ دیندار بھی گرفتار ہیں

اللہ رب العزت سے عافیت کا سوال ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top