طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 152
نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ کچے ناصبی پکنا اور رنگ دکھانا شروع ہو گئے ہیں کہ اب روافض پر الزمامی جواب کے پردے میں کہا جانے لگا ہے کہ
جب فلاں فلاں صاحب نے بیعت کر لی تھی تو امام حسین نے بیعت کیوں نہیں کی ؟
یہ تقابلی جائزے کا خناس آپ کو گستاخِ اھلِ بیت بنا کے چھوڑے گا
یہ بھی کہا جاتا ہے
مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے جنگ جمل و صفین کیوں برپا کی ؟
یعنی سارا الزام اس ہستی کے سر ڈال دیا جو حق پر ہیں اور مظلوم ہیں
یہی نکتہَ امتیاز ہے کہ آپ میں منافقت کے بیچ ہیں یا نہیں
کیونکہ جو مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کو ہر معاملے میں حق پر نہ جانے وہ بغضِ حیدر کرار کا مریض ہے
اور یہ ضروریاتِ اھلِ سنت سے ہے کہ ہر جنگ میں مولا علی کو حق پہ مانا جائے
تعجب کی بات ہے اس پر بھی سرِ عام ضربیں لگائی جا رہی ہیں
مگر یار لوگوں کو ضرویاتِ اھلِ سنت تو ایک طرف ضرویاتِ دین بھی صرف ایک شے نظر آتی ہے اور وہ تفضیل ہے کہ گویا لا اله إلا الله محمد رسول الله کلمہ طیبہ کے دونوں جزء تفضیل پر موقوف ہیں
آپ کہیں گے میں مبالغہ کر رہا ہوں
جانِ برادر
ان سے تفضیلِ کے دلائل سن لیں بیسیوں دیں گے
پھر ان کو اتنا کہ دیں کہ بیس ضروریاتِ مذھبِ اھلِ سنت بتائیں کون کون سی ہیں؟
یہ گدھے گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہو جائیں گے
اصول ہے
الاھم فالاھم
پہلے زیادہ اہم پھر اس سے کم اہم
جن کو بیس ضرویاتِ اھلِ سنت ملعوم نہیں بیسیوں دلائل تفضیل کے معلوم بلکہ اس پر بیسیوں تحاریر موجود ہیں آپ بتائیں اس کے نذدیک کلمہ اہم ہے یا تفضیل ؟
ایک کمبخت طبقے میں حقوقِ صحابہ بھلا دیئے دوسرا حقوقِ اھلِ بیت پہ حملہ کر کے اچھا کر رہا ہے ؟
اب کوئی یہ حماقت بھری بات نہ کرے کہ وقت کا تقاضا ہے
رافضی پھیل رہے ہیں وغیرہ وغیرہ
یہ بچگانہ باتیں ہیں
ان کو الحاد پھیلتا نظر نہیں آرہا ؟
لبرلزم پھیلتا نظر نہیں آتا ؟
فیمنزم کے پردے میں قرآن و سنت کے خلاف کھلے عام دندناتے منافق نظر نہیں آتے ؟
ان کو گستاخی بھرے مواد نظر نہیں آتے ؟
صرف تفضیل و رافضیت ہی نظر کیوں آتی ہے؟
میں طویل عرصے سے یہ کھینچا تانی دیکھ رہا ہوں جس پر ایک ایک تجزیہ پیش کرتا ہوں
دیابنہ نے ظاہری طور پر سنیوں سے زیادہ ختمِ نبوت اور ردِ روافض پر کام کیا ہے
آج سے چار پانچ سال پہلے تک ختمِ نبوت کانفرنسز وہی کرتے تھے
مگر کوئی ایک بھی قادیانی مسلمان نہیں کیا
نہ کوئی ایک رافضی سنی کیا
کیوں ؟
بلکہ مزید آگ لگائی ہے
کیونکہ وہ یہ کام اشاعتِ اسلام کے لیئے نہیں بلکہ چِڑھانے اور فتنہ بازی میں کرتے تھے
اگر مقصود اشاعتِ اسلام ہو تو قرآنی حکم ہے حِکمت سے بلاؤ
کسی بھی باطل کے رد کا مقصد اسے دائرہ اسلام میں لانا ہے نہ کہ مزید دور کرنا ہے
اب آپ بتائیں
پچھلے چار پانچ سالوں میں جب سے سنیت میں رافضیت عام ہونے لگی ہے کتنے رافضی و نیم رافضی سنی ہوئے ہیں ؟
بلکہ نیم بھی پکے ہو گئے
یہ کامیابی ہے ؟
بات وہی ہے کہ جو کام دیابنہ چِڑھانے کو کرتے تھے سنی بھی کرنے لگے ہیں
جس کا نقصان رافضیت کا پھیلاؤ ہوا ہے کمی نہیں ہوئی
ہم نے دور جاتے ہوئے کو قریب لانا ہے نہ کہ مزید دھکے دینے ہیں
یہی اسلام کا مزاج ہے
یہی قرآن کا حکم ہے
یہی حضور سید عالم صلی الله علیہ وسلم کی تعلیمات ہیں
جب تک سنی اس پر قائم و دائم تھے کوئی ایک آدھ بھٹکتا اسے پیار محبت سے واپس لے آتے تھے
اور اب رد کر کے خود ہی مشہور کر دیتے ہیں اور پھر اپنے چیلے بے لگام چھوڑ کر اگلے کو ذلیل و رسوا کرتے ہیں کہ وہ واپس آتا ہوا بھی نہ آئے
کیا صرف اسلام و سنیت میں ایک ہی ضروری مسئلہ رہ گیا ہے ؟
تفضیل ؟
میں نے ایک بات دیکھی ہے
تفضیلی حضرات گستاخِ شیخین نہیں ہوتے بلکہ گستاخِ صحابہ نہیں ہوتے کیونکہ جو گستاخ ہے وہ رافضی ہے تفضیلی نہیں کہلاتا
اعلی حضرت نے اور ائمہ محدثین کی اصطلاح میں یہی ہے
پہلے زمانے میں بے شمار تفضیلی علماء گزرے ہیں
آج کے تفضیلی بھی گستاخِ صحابہ نہیں ہیں
مگر ان حضرات کو ذلیل و رسوا کیا جاتا ہے کہ یہ زچ ہو کے پھر دیگر صحابہ کرام کی شان میں نقص نکالتے ہیں
اس میں مجرم یہ تو ہیں ہی ان کو چِڑھانے والے ہیں
لہذا آپ کسی کی گمراہی کا سبب مت بنیں ہدایت کا ذریعہ بنیں
❗ خبردار کوئی مجھ پر تفضیلی ہونے کا فتویٰ لگائے تو
میں سنی رضوی ہوں
اعلی حضرت کے تمام عقائد کا سختی سے پابند ہوں
میرا بھی وہی عقیدہ ہے جو جمہور اھلِ سنت کا ہے
تمام صحابہ کرام میں سب سے افضل سیدی صدیقِ اکبر ہیں پھر سیدی فاروق اعظم ہیں
مگر اے کاش
ہر دردمند دل کو رونا میرا رولادے
بیہوش جو پڑے شاید انہیں جگا دے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
