کیا آپ کے لیئے اسلام کافی نہیں ؟

تاریخِ_اسلامی 75

دو خواتین اندلس میں اندلسی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں
آٹھ سو سال گزر گئے ان لوگوں کی عجیب شان ہے
یہ چھپ کر مسلمان رہے
جی ہاں تقریباً آٹھ سو سال سے چھپے مسلمان ہیں
سور کا گوشت نہیں کھاتے
شراب نہیں پیتے
چھپ کر روزے رکھتے ہیں
نمازیں پڑھتے ہیں
عربی بولتے ہیں
قرآن چھپا کر رکھتے ہیں
صدیوں سے ان پر پابندیاں سختیاں ہیں مگر یہ نسل در نسل اسلام و ایمان کی حفاظت کرتے آئے ہیں
اور اب جب یورپ اظہارِ رائے کی آزادی کا دعویٰ کرتا ہے تو یہ لوگ بھی آہستہ آہستہ ظاہر ہو رہے ہیں
اسلام کی قدر ہمارے لوگوں کو نہیں ہیں بقول شخصے یا تو بر صغیر کے لوگ تلوار ان کی گردن پر رکھی گئی تب ایمان لائے یا مسلمانوں کے گھر پیدا ہوئے اسی وجہ ان کو اسلام کی قدر نہیں ہے
قدر ان کو ہے جو صدیوں سے اسلام چھپا کے فرائض و واجبات ادا کرتے آ رہے ہیں
اور ہمارے ہاں پھنے خان صرف تکفیر و تفسیق کے سوا بات کرنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے

اگر تم یونہی ناشکری کرو گے تو الله تمہیں تباہ کر کے نئی قوم لے آئے گا جو سچے خالص مومن ہوں گے
یاد رکھیں
اسلام سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں اور ایمان سے قیمتی کوئی کچھ بھی نہیں
سر کٹ جائے , جسم سے گوشت نوچ لیا جائے , لہو کا قطرہ قطرہ بہا دیا جائے ایمان کا سودا نہ کیجئے گا کیونکہ
آپ مر جائیں گے پھر اُٹھائے جائیں گے وہی اصل زندگی ہے
تو اس کے لیئے ایمان بچائیں, دنیا میں مشکلات ہی تو ہیں دنیا نام ہی مصائب کا ہے
لہذا بس صبر کریں
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top