ذاتی_مطالعہ 172
اصمعی کہتے ہیں
میں نے ایک دیہات میں عورت دیکھی جو بولتی نہیں تھی
میں نے پوچھا
کیا یہ گونگی ہے ؟
کہا گیا
لا ولكنّها كان زوجها معجبًا بنغمتها فتوفّي فآلت أن لا تتكلّم بعده أبدًا
یہ گونگی نہیں ہے
اس کا شوہر اس کی آواز پسند کرتا تھا وہ فوت ہو گیا تو اس نے قسم اٹھائی کہ اس کے بعد کبھی بات نہیں کرے گی
❗ اخبار النساء لابن الجوزی ص ١٣٩ ❗
*جب شوہر محبت میں انتہاء کرتا ہے تو بیوی وفاء میں انتہاء کرتی ہے*
کسی ایک کو پہل کرنی ہوتی ہے
اگر شوہر پہل نہ کرے تو بیوی اظہارِ محبت میں پہل کرے
اگر بیوی نہ کرے تو شوہر نازک دل کا لحاظ کرتے ہوئے پہل کرے
اگر دونوں ہی ڈھیٹ بنے رہیں گے تو زندگی مفلوج ہو جائے گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم

