کتنی تاثیر بھرے الفاظ ہیں

اسلامی_طرزِتربیت 10

الله الله
فرمایا
من خافَ أدْلَجَ ومن أدْلَجَ بلغَ المَنْزِل ألا إن سلعةَ الله غالية ألا إن سلعةَ الله الجنة
جسے خوف ہو وہ رات کے شروع میں ہی سفر پر نکل پڑتا ہے اور جو جلد سفر پر نکلے وہ منزل تک پہنچ جاتا ہے
سن لو الله کا سامان بڑا قیمتی ہے
سن لو اللہ کا سودا جنت ہے
❗ترمذی ❗
اٹھو جنت کے سفر پر نکل پڑو
جب لوگ خواہشات و لذات میں پڑے ہوں جب لوگ غفلت و مستیوں میں گم ہوں جب لوگ مزے سے سو رہے ہوں تم اپنا سفر جنت کی طرف جاری رکھو
وہ جنت کہ جس کی چوڑائی میں زمین و آسمان سما جائیں
منزل کٹھن” راہ دشوار” دشمن تیار” سر پر گناہوں کا بھار اور وقت کم ہے
کون کیا کھاتا کیا پیتا کیا پہنتا کیا بناتا ہے چھوڑ دیں
اس جنت کی کوشش کریں جو اللہ کا قیمتی سامان ہے جو زمین و آسمان سے بڑی ہے
بلکہ ادنیٰ جنتی کو جنت میں اس دنیا سے دس گنا زیادہ جگہ دی جائے گی
اس دنیا میں ہزاروں شہر سینکڑوں ملک اور سات بر اعظم ہیں
ان سے دس گنا زیادہ جگہ سب سے کم درجے کے جنتی کو دی جائے گی
اور اس امت کا ہر جنتی اعلیٰ ہے
تو بھاگو دوڑو کوشش کرو اللہ کے قیمتی سامان کے حصول میں زمین و آسمان سے چوڑی جنت کی طلب میں
الا ان سلعۃ اللہ غالیۃ
سن لو اللہ کا سامان مہنگا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top