اسلامی_طرزِتربیت 222
عباسی خلیفہ ھارون الرشید حمید الطوسی پر ناراض ہو گیا تو اس کے سر قلم کرنے کا حکم دے دیا جب حمید الطوسی کو گھٹنوں کے بل بٹھا کر اس پر تلوار تان لی گئی تو وہ رونے لگا
ھارون الرشید نے پوچھا
کیوں روتے ہو ؟
کیا موت سے ڈر لگ رہا ہے
کہنے لگا
نہیں؛ بلکہ میں اس بات پر رو رہا ہوں کہ دنیا سے اس حالت میں جا رہا ہوں کہ امیر المومنین آپ مجھ سے ناراض ہوں
ھارون الرشید ہنس پڑا
اور کہنے لگا
إن الكريم إذا خادعتهُ انخدعَا
کریم شخص کو جب تو دھوکہ دے گا تو وہ دھوکہ کھا جاتا ہے
❗زھر الاکم فی الامثال و الحکم ❗
کریم النفس شخص طہارتِ قلبی و صفائے روحی کی وجہ سے جانتے بوجھتے دھوکے کھاتا ہے
دھوکہ دینے والے کو ٹوکنا اسے رسوا کرنا سمجھتا ہے اس وجہ سے فریبی شخص کو کچھ نہیں کہتا
سیدی عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما جب کسی غلام کو دیکھتے کہ اچھی طرح نماز پڑھ رہا ہے تو اسے آزاد کر دیتے تھے
پھر غلام یہی کرنے لگے کہ آزادی حاصل کرنے کے لیے اچھی نماز و معاشرت کرنے لگے تو ابن عمر ان کو آزاد کرنے لگے
کسی نے کہا حضور یہ آپ کو دھوکہ دیتے ہیں
فرمایا
من خدعنَا بِاللَّه اِنْخَدَعْنَا لَهُ
جو الله رب العزت کے نام پر ہم سے دھوکہ کرے گا ہم اس کا دھوکہ کھا لیں گے
❗ حلية الأولياء ❗
غریبوں ، مسکینوں ، ناداروں ، پریشان حالوں سے دھوکہ کھا لیا کریں
جب آپ دیکھیں کہ کوئی واضح دھوکہ دے رہا ہے اور غریب ہے تو اس سے دھوکہ کھا لیں پھر اسے معاف بھی کر دیں
یہ دھوکہ کھانا آپ کی کرامتِ نفسی و شرافتِ شخصی و طہارتِ روحی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
