اسلامی_طرزِتربیت 77
دو نعمتیں انسان کے دکھ درد مٹانے میں اھم ترین کردار ادا کرتی ہیں
ایک تو وقت ہے
دوسری
نسیان یعنی بھولنا
وقت ایسا مرھم ہے جو بڑے سے بڑا گھاؤ بھر دیتا ہے
خصوصاً رات کا وقت غم مٹانے اور تکلیف مٹانے میں خاص اثر رکھتی ہے
جبکہ نسیان یہ تو انسان کی بنیاد و فطرت میں شامل ہے
لفظِ انسان انس سے بنا جس کا معنی الفت و وابستگی ہے
یا لفظِ انسان نسیان سے بنا ہے جس کا معنی بھولنا ہے
یہ بھولنا بڑے سے بڑا دکھ مٹا دیتا ہے
مگر کبھی کبھار انسان اُنس ہی کو بھول جاتا ہے جو کہ خلاف فطرت ہے
جبکہ انس کچھ بھولنے نہیں دیتا ہے
یادِ ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
اُنس بہر صورت نعمت اور نسیان کثرت سے ہو تو نعمت نہیں مصیبت ہے
انسان عجلت , جہالت, ناشکری, نسیان, اور اُنس سے مرکب ہے
یہ اشیاء انسان کی فطرت میں شامل ہیں
جو ان میں توازن رکھے وہی بہترین و معتدل انسان ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
