چار اچار بنا دیتی ہیں

المزاح_و_الظرافت 73

ایک اعرابی کی چار بیویاں تھیں اور وہ سب پر سختی کرتا تھا
ایک دن چاروں نے مل کر اسے خوب مارا پھر دو نے ہاتھ پکڑے دو نے پاؤں اور اسے اٹھا کر گھر سے باہر پھینک دیا
وہاں اس کا ایک دوست دیکھ رہا تھا
کچھ دن دن بعد اِسی دوست نے اُس اعرابی کو ایک لونڈی خریدتے دیکھا تو کہا
وہ چار کافی نہیں تھیں جو پانچویں خرید رہے ہو ؟
اعرابی کہنے لگا

ألَم ترَ كَيْفَ كُنَّ يَحمِلنَني ورأسي مُدلَّىٰ عَلىٰ الأرض؟
لَقَد اشتَرَيتُ الخامِسَة لتُمسِك رأسي كَي لا يَتْهَشّم
کیا تم نے دیکھا نہیں کہ ان چاروں نے مجھے کیسے اٹھا رکھا تھا جبکہ میرا سر لٹک رہا تھا
میں نے پانچویں اِس وجہ سے خریدی ہے تاکہ میرا سر چور چور نہ ہو جائے
مرد میں دوسری شادی کی ہمت تو بڑی ہوتی ہے برداشت کی ہمت اِتنی ہو جتنی اعرابی میں تھی پھر تو چار کر لے ورنہ چار اس کا اچار بنا کے فقیر و لاچار کر دیں گی
عورت میں درد سہنے کی برداشت مرد سے کئی زیادہ ہوتی ہے مگر عورت سہنے کی برداشت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے
اور جب دو بیویوں میں باہمی اتفاق ہو جائے تو مرد کو مُردہ بنانے میں دیر نہیں لگاتیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top