وہ خاتون جس نے امام شافعی کا جنازہ پڑھا

قابلِ_تقلیدخواتین 11

نفیسہ بنت حسن بن زید بن حسن بن علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنھم
مصر کی سب سے مشہور صاحب و علم و فضل و کمال و ولایت خاتون ہیں
°°° ان سے فیض حاصل کرنے والے بشر بن حارث و امام احمد و امام شافعی جیسے مجتہدین ہیں °°°
مکہ پاک کی سر زمین پر 145 ھجری میں پیدا ہوئیں اور مدینہ پاک کی معطر فضاؤں میں پرورش پائی
وہاں سے مصر تشریف لے گئیں
امام شافعی نے ان سے حدیث پاک کا علم حاصل کیا
بہت زیادہ گریہ و زاری کرنے والی اور تین دن میں ایک بار کھانا کھانے والی وہ بھی صرف اپنے شوہر کی کمائی سے کھاتی تھیں!
انہوں نے تیس حج کیئے ہیں
بشر حافی بیمار ہوئے تو سیدہ نفیسہ ان کی عیادت کرنے تشریف لے گئیں وہاں پر امام احمد بن حنبل بھی تشریف لائے
امام احمد نے بشر حافی سے پوچھا یہ کون ہیں تو فرمایا سیدہ نفیسہ ہیں ان کو میری بیماری کا علم ہوا تو عیادت کرنے آئی ہیں
امام احمد نے نے بشر حافی کو کہا ان سے کہیں میرے لیئے دعاء کریں
بشر حافی کے کہنے پر سیدہ نفیسہ نے یوں دعاء کی
اے اللہ بشر و احمد جہنم سے بچ کر تیری پناہ میں آنا چاہتے ہیں تو انکو پناہ دے دے
سیدہ نفیسہ امام شافعی پر بڑی شفقت فرماتی تھیں
جب امام شافعی کا انتقال ہوا تو انہوں نے جنازہ اپنے گھر بلوایا اس جنازے پر خود نمازِ جنازہ پڑھی
سیدہ نفیسہ نے اپنی قبر گھر میں اپنے ہاتھوں سے تیار کی اور اس میں بیٹھ کر 190 مرتبہ ختم قرآن کیا اور بے شمار نمازیں اس میں ادا کیں
208 ھجری میں ان کا انتقال ہوگیا
ان کے شوہر اسحاق ان کو مدینہ پاک لے جا کر بقیع پاک میں دفن کرنا چاہتے تھے مگر اھلِ مصر نے بہت منت و سماجت کی کہ مصر میں ہی دفن کریں ° حتی کہ ان کا اونٹ زیورات سے بھر دیا کہ وہاں نہ لے جائیں °
رات کو خواب میں حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی تو فرمایا نفیسہ کو مصر میں ہی دفن کرو
تو پھر ان کو مصر میں ہی دفن کیا گیا
(اعلام النساء للعمر رضا الحاکہ)
مصر میں سیدہ نفیسہ کے نام کا ڈنکا بجتا ہے ہر عام و خاص چھوٹا بڑا سیدہ نفیسہ کے بارے جانتا اور ان کے مزار مبارک سے فیض لینے کا خواہشمند رہتا ہے
اللہ رب العزت سیدہ نفیسہ کا صدقہ ہماری بچیوں میں حیاء اور علم نافع عطاء فرمائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top