قابلِ_تقلیدخواتین 10
ام المؤید الشیخہ زینب بنت ابی القاسم جرجانیہ الشعریہ
{ ان کی ولادت 525 ھجری اور وفات 615 ھجری ہے }
انہوں نے حدیث پاک کا درس اسماعیل بن قاسم اور فاطمہ بنت زعبل عبد المنعم بن القشیری و زاھر بن طاہر سے اور بے شمار محدثین سے پڑھا
اور ان کو تدریس کی اجازت عبد الغافر بن اسماعیل اور علامہ زمخشری نے دی
°°° ان کی شاگردی کرنے والے علماء میں سے ابن ھالہ و ابن نقطہ و ابن صلاح و مرسی جیسے اکابر علماء ہیں °°°
{ سیر اعلام النبلاء لامام الذھبی }
یہ فقیهة محدثة تھیں
اکابر علماء نے ان کی شاگردی اختیار کی ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئیں اور وہیں انتقال فرمایا
ان کی موت سے حدیث پاک کی ایک عالی سند منقطع ہوگئی
{ الاعلام للزرکلی }
امت کی ایسی عفت مآب مائیں ایک دو نہیں ہزاروں کی تعداد میں گزری ہیں جنہوں نے تفسیر و حدیث و فقہ میں مرد علماء کی برابری کی ہے
بلکہ مرد علماء نے ان کی شاگردی اختیار کی اور سند و اجازتِ حدیث ان خواتین سے لی ہے
اب نہ وہ خواتین نہ وہ جذبہ نہ وہ دین سے لگاؤ باقی رہا
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تو
✍️ #سیدمہتاب_عالم
