عشقِالہیمقصدِ_حیات 1
إلهي أتحرق بالنار قلبا يحبك
الہیٰ کیا تو وہ دل آگ میں جلائے گا جو تجھ سے محبت رکھتا ہے 😥
❗رابعہ بصریہ ❗
آواز آئی
ہم یہ نہیں کریں گے
اے رابعہ ہم سے بدگمانی نہ کرو
❗رسالہ قشیریہ ❗
جو دل عشقِ الٰہی کی آگ میں جل گیا جہنم کی آگ اس پر حرام ہو جاتی ہے
بلکہ عشقِ الٰہی کی آگ تو جہنم کی آگ کو جلا دیتی ہے
حدیث شریف میں ہے
جب مومن پل صراط سے گزرے گا تو جہنم کہے گی
جُزْ يَا مُؤْمِنُ فَقَدْ أَطْفَأَ نُورُكَ لَهَبِي
اے مومن جلدی گزر کیونکہ تیرے نور نے میرے شعلے بجھا دیئے ہیں
❗جامع الصغیر ❗
فیض القدیر میں ہے
دنیا آگ کی طرح ہے جو کہ مومن کو کہتی ہے جلدی گزر کہ تیرے نورِ قناعت نے میرے شعلے بجھا دیئے ہیں
الغرض عشق الٰہی ہر آگ کو بجھا دیتا ہے
صوفیاء کرام نے فرمایا
العشق نار تحرق ماسوی الله
عشق ایسی آگ ہے جو الله کے سوا ہر شے کو جلا ڈالتی ہے
یہ آگ بھڑکائیں دنیا و آخرت میں سکون پائیں!
اے عشق تیرے صدقے جلنے سے چُھٹے سستے
جو آگ بُجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے
✍️ #سید_مہتاب_عالم
