نبوی توحید پر ایمان لائیں شیطانی توحید کا رد کریں

ذاتی_مطالعہ 116

°°° بیماری دور کرنے کی نبوی دعاء °°°

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کی عیادت (بیمار پرسی) کرے اور یہ دعاء سات بار پڑھے

أسألُ اللهَ العظيمَ ربَّ العرشِّ العظيمِ أَن٘ يَش٘فِيَكَ
اگر اس کی موت نہ لکھی ہوئی ہوگی تو شفاء مل جائے گی
« سنن ابو داؤد »
اس دعاء کو یاد کر لیں اور معمول بنا لیں
حسنِ نیت سے دعاء کریں آپ کے پیارے ضرور شفاء یاب ہوں گے
❗اگر بیمار ہونے والی خاتون ہے تو آخری لفظ میں یشفیکِ کاف کے نیچے زیر پڑھیں

❗یہاں قابلِ غور نکتہ ہے کہ الله رب العزت کی صفت العظیم بیان ہوئی اور اگلے ہی کلمات میں عرش جو کہ مخلوق ہے اس کی صفت بھی العظیم بیان ہوئی مگر شرک نہیں ہوا
کیوں ؟
کیونکہ جو حقیقی اور مجازی, ذاتی اور عطائی, باقی اور فانی قدیم اور حادث کا فرق سمجھتا ہے وہ کبھی شرک شرک کی رٹ نہیں لگاتا

یہی فرق جو الله العظیم اور العرش العظیم میں ہے وہ یہاں بھی ہے کہ
الله سمیع ہے بندہ بھی سمیع ہے

الله بصیر ہے بندہ بھی بصیر ہے

الله علیم بندہ بھی علیم ہے

الله زندہ ہے بندہ بھی زندہ ہے

یہی فرق جو الله العظیم اور العرش العظیم میں وہی فرق یہاں بھی ہے کہ
الله مولانا ہے مولوی بھی مولانا ہے

الله داتا ہے بندہ بھی داتا ہے

یہ فرق ان کی عقلوں میں فوراً آ جاتا ہے جن کے دلوں میں سَچی سُچی نبوی توحید کا نور ہوتا ہے
مگر جن کی عقلوں میں شیطانی توحید کا فتور ہوتا ہے وہ آئیں بائیں شائیں پھر کائیں کائیں کرتے ہیں
توحید بھی وہی قابلِ قبول ہے جو نبوت کے واسطے سے ہے

بلا واسطہ توحید خود ساختہ توحید ہوتی ہے جو شیطان کی اتباع کرواتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top