نام یا بچھو کاٹے کا دم

المزاح_و_الظرافت 65

امام ابن الجوزی فرماتے ہیں
وہ محدث جن کے آباء کے نام جیسے نام کسی کے نہیں یہ ہیں

مُسَدّد بن مسرهد بن مسربل بن مغربل بن مرعبل بن ارندل بن سرندل بن غرندل بن ماسك بن الْمُسْتَوْرد
تلقیح فهوم الاثر میں امام ابو نعیم سے اور الانساب لسمعانی میں ہے امام یحییٰ بن معین سے منقول ہے وہ فرماتے تھے
اگر اس نام سے پہلے بسم الله ہوتی تو یہ بچھو کاٹے کا دم بن جاتا

یہ بطور مزاح فرمایا کرتے تھے

بعض لوگ نام بھی چن چن کے رکھتے ہیں خواہ بعد میں بچے کے لیئے بدنامی ہو یا اثر برا پڑے
ایک خاتون نے اپنے بچے کا نام خناس رکھا
پوچھا گیا یہ کیوں رکھا
کہتی میں قرآن میں یہ لفظ دیکھا مجھے اچھا لگا تو میں نے نام رکھ دیا
جدید و منفرد نام رکھنے کے چکر میں بچوں کو شیطانی نام دے دیتے ہیں
امام مسدد بن مسرھد کا نام معنوی طور پر ٹھیک ہے مگر پے در پے آباء و اجداد کے ایسے نام کسی دم کا وھم ڈالتے ہیں ☺️
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top