ماں باپ کی خوبصورتی

المزاح_و_الظرافت 66

عمارہ بن عقیل عباسی دور کا شاعر تھا اس نے کہا کہ میں بد صورت مگر ذہین آدمی تھا تو میں نے ایک خوبصورت مگر سخت مزاج عورت سے شادی کی تاکہ بچے میری ذہانت اور ماں کی خوبصورتی لیکر پیدا ہوں مگر اولاد میری بدصورتی اور ماں کی سختی لیکر پیدا ہوئی
❗ نزهة الالباء ❗

ابن جریج محدثِ خراساں نے ایک حسین نوجوان کو دیکھا
فرمایا تمہاری بہن ہے ؟
اس نے کہا جی ہاں
تو انہوں نے اس سے شادی کر لی اور فرمایا

لعل هذا الحسن يكون في أخته كما هو في أخيها
شاید اس کی بہن میں وہی حسن ہو جو اس کے بھائی میں ہے
❗ سیر اعلام النبلاء ❗
عقلاء نے تجربات و مشاہدات سے کہا ہے کہ بچے حسن و جمال میں ماں پر جاتے ہیں
جسم میں زائل ہونے والی چیزیں مثلاً بال و ناخن ماں پر اور ہڈیاں باپ پر جاتی ہیں
مگر یہ اکثر ہوتا ہے یقینی نہیں ہوتا عمارہ بن عقیل کی مثال آپ کے سامنے ہیں لہذا سوچ سمجھ کر اولاد پیدا کریں
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top