مچھر انسان کے کان میں ہی کیوں بھنبناتے ہیں؟

المزاح_و_الظرافت 44

اول یہ یاد رکھیں انسان کے کان کے پاس مادہ مچھر آ کر نغمے سناتی ہے
اصل میں یہ مچھر کے منہ سے نہیں پروں سے نکلنے والی آواز ہوتی ہے
مچھر ایک سیکنڈ میں پانچ سو بار پر ہلاتا ہے جس سے یہ آواز ہوتے ہے
یہی آواز جو آپ کو سونے نہیں دیتی نر مچھر کے نزدیک کسی اعلی ترین نغمے سے کم نہیں ہوتی کیونکہ اس کی بیگم کے پروں کی پھڑپھڑاہٹ ہوتی ہے
جس سے وہ خوش ہوتے ہیں
کان کے قریب اس لیئے خوشی مناتی ہے کیونکہ اسے کاربن ڈائی آکسائڈ کی حاجت ہوتی ہے جو کان کے قریب اچھے سے محسوس کرتی ہے
لہذا آئندہ مچھروں کو برا بھلا نہ کہیں کیونکہ یہ آواز ان کی شادی کی خوشی کا اظہار ہے
اور آپ جناب اپنے ہی کان پر ہاتھ دھر دیتے ہیں اور نئی نویلی دلہن کا خون کر دیتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top