المزاح_و_الظرافت 43
الجزائر کے ایک سکول کے استاد محمد کو ایک نامعلوم شخص کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس پر لکھا تھا
مُت شھیدا
یعنی شہادت کی موت مرو
استاد صاحب اسے دھمکی سمجھے اور
کہتے ہیں میں پورے ایک ہفتے تک گھر سے نہیں نکلا اور میں نے ایک لوہار کو کام دیا کہ وہ مجھے لوہے کا ٹھوس دروازہ بنا دے
جو کوئی دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اسے میں جواب نہیں دیتا تھا
اور جب میں کبھی باہر جاتا تو بوڑھے انسان کا روپ دھار لیتا تاکہ قاتل پہچان نہ پائے
ایک دفعہ میں بازار گیا تو میری ملاقات اسی سکول میں پڑھنے والے ایک طالب علم سے ہوئی اس نے مجھے پہچان لیا
اور کہا سر آپ آج کل کہاں ہوتے ہیں نظر بھی نہیں آتے
اور آپ نے میرے پیغام کا جواب بھی نہیں دیا؟
میں نے کہا کونسا پیغام؟
طالب علم کہنے لگا سر وہ پرچی دی تھی آپ کو جس میں لکھا تھا
متی الشھادات
یعنی امتحان کب ہیں؟
جبکہ بچے نے املاء کی غلطی کرتے ہوئے متیٰ کو مت شھیدا شہادت کی موت مرو لکھ دیا
اس وقت سے پروفیسر محمد مشین گن اٹھائے ہوئے ہیں اور جو بھی ہجے کی غلطی کرتا ہے اسے دھمکیاں دیتے ہیں
بچوں کی لکھائی بعض دفع اساتذہ کو امتحان میں ڈال دیتی ہے
اور اس بچے نے تو استاد کی جان ہی نکال دی
✍️ #سیدمہتاب_عالم
