مرد و زن کے کرارے جواب

المزاح_و_الظرافت 70

مجمع الامثال میں ہے
ایک شخص کے دو گدھے گم ہو گئے
وہ ان کی تلاش میں تھا تو ایک نقاب والی عورت سامنے آئی
{ اس آدمی کو خاتون اچھی لگنے لگی جیساکہ ہر مرد کو ہر خاتون اچھی لگتی ہے } وہ گدھے بھول کر اسی خاتون کے ارد گرد گھومنے لگا
کچھ دیر میں خاتون نے چہرے سے نقاب اٹھایا
تو اس آدمی کا تراہ ہی نکل گیا وہ عورت اتنے بڑے منہ والی تھی کہ
اس عورت کو دیکھ کر آدمی کو اپنے گدھے یاد آگئے
تو اس نے ایک جملہ کہا جو بعد میں مثال بن گیا

ذَكَّرَنِي فُوكِ حِمَارَيْ أَهْلِي
تمہارے منہ نے میرے گدھے یاد کروا دیئے ہیں
پھر وہ آدمی یہ شعر گنگنانے لگا
لَيْتَ النِّقابَ على النساء محرَّمٌ
كَيْلاَ تَغُرَّ قبيحةٌ إنساناً

کاش عورتوں پر نقاب حرام ہوتا تاکہ کوئی بدصورت کسی انسان کو دھوکے میں نہ ڈالے
❗ معجم الامثال للمیدانی ❗
آدمی جب کل بھن کے بات کرتا ہے تو بڑی گہری بات کرتا ہے
جیسے ایک آدمی کی شادی بد صورت عورت سے ہوگئی تو پہلی رات فرماں بردار بیوی بن کے کہنے لگی آپ بتائیں میں کس کے سامنے آؤں اور کس کے سامنے نہ آؤں تو آدمی کہنے لگا
سب کے سامنے آؤ بس میرے سامنے نہ آنا
اور جب عورت جل بھن کے جواب دیتی ہے تو مزہ دوبالا کر دیتی ہے
ایک مرد اپنی بیوی کو کہنے لگا
عباسی خلفاء کے نام اس طرح ہوتے تھے الواثق باللہ یا المستنصر باللہ اگر میں خلیفہ ہوتا تو میرا کیا لقب ہوتا
بیوی جلی بھنی بیٹھی تھی کہنے لگی
آپ کا لقب ہوتا
العیاذ باللہ
ایک خوبصورت عورت کا شوہر بدصورت تھا
ایک دن وہ عورت جل بھن کر کہنے لگی
آپ کی کوئی نیکی کام آئی جو مجھ جیسی خوبصورت سے شادی ہوگئی اور میرا کوئی گناہ تھا جس کی سزا میں آپ جیسے بدصورت سے شادی ہوگئی
بیویوں سے ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ کیا کریں زیادہ چھیڑ خوانی کی مہم جوئی مضر ہو سکتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top