محبت کی رگ کہاں ہے

عجائباتِ_عالم 21

°°° خضر علیہ السلام کی پہچان کا طریقہ °°°

پروفیسر پارک جے نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ
تصویر میں دکھائے گئے ان حصوں میں ہاتھ کی مالش کرنے سے متاثرہ عضو کو مساج کی جگہ پر سکون کی کی براہ راست لہر ملتی ہے
جس سے دل و دماغ و گردے وغیرہ کو سکون ملتا ہے گویا کہ یہ مساج صحت مند ریموٹ کمانڈز ہیں!
“””اور اگر ایسا شخص مساج کرے جس کا چھونا ہی راحت دیتا ہو تو سونے پہ سہاگا ہے جیسے ماں، بیٹا، بیٹی، بیوی وغیرہ تو اثر بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے”””
قدیم مصری لوگ کہتے تھے کہ خنصر (چھوٹی انگلی) کی رگ دل سے ملتی ہے اسی وجہ آج تک منگنی کی انگوٹھی چھوٹی انگلی میں پہنی جاتی ہے
اب رواج بدل رہا ہے
قدیم چائنیز لوگ کہتے تھے
درمیانی انگلی سے مراد آپ کی ذات ہے اور باقی انگلیاں آپ کے خاندان کی طرف اشارہ ہیں
انگوٹھا آپ کے والدین کی طرف اشارہ کرتا ہے
شہادت کی انگلی سے مراد آپ کے بھائی ہیں
اور چھوٹی انگلی سے مراد آپکی بیوی ہے
اور اس کے ساتھ والی انگلی سے مراد آپ کے بچے ہیں
تو اگر ایک انگلی بھی کم ہو ہاتھ ناقص بد صورت اور اس کی پکڑ کمزور ہوتی ہے
لہذا ہاتھ کی انگلیوں کی طرح ایک ساتھ رہیں
اس میں ایک اور اھم بات ہے وہ یہ کہ آپ تصویر میں دیکھیں انگوٹھے کے پاس دل کی نس ہے
اور علماء اسلام بھی یہی فرماتے ہیں کہ جب مصافحہ کریں تو دونوں اپنے انگوٹھے اچھی طرح ملائیں
کیونکہ انگوٹھے کے بیچ ایک رگ ہوتی ہے جسے ورید الحب { یعنی محبت کی رگ } کہا جاتا ہے
جب مصافحہ میں یہ رگ سامنے والے کی رگ سے ملتی ہے تو محبت پیدا ہوتی ہے
بلکہ ایک اور اھم ترین نکتہ بھی ہے وہ یہ کہ ہر انسان کے ہاتھ میں انگوٹھے کے قریب ایک ہڈی ہوتی ہے جو گوشت کی صورت ابھری محسوس ہوتی ہے
قدیم ترکی لوگ کہتے ہیں کہ ہر مسلمان کی زندگی میں ایک بار حضرت خضر علیہ السلام ملاقات کرتے ہیں اور آپ علیہ السلام کے ہاتھ میں وہ ہڈی نہیں ہے
تو جب آپ ملاقات کریں تو انگوٹھے کے قریب وہ ہڈی دبائیں ایک تو اسی جگہ محبت کی رگ ہے
اس طرح دبانے سے باہم محبت بڑھے گی اور دوسرا یہ کہ اگر محسوس کریں کہ سامنے والے کی ہڈی نہیں تو جان لیں یہی خضر ہیں
اور ترکی حضرات یہ بھی کہتے ہیں کہ بورصہ شہر کی وہ مسجد جو عثمان غازی کے چنار کے درخت کے پاس بنائی گئی ہے
وہاں اکثر خضر علیہ السلام تشریف لاتے ہیں
دھیان کیا کریں کسی بھی وقت خضر علیہ السلام کی تشریف آوری ہو سکتی ہے اور آپ سے مصافحہ فرما سکتے ہیں اور انکی پہچان کا طریقہ وہی ہے جو اوپر بتایا گیا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top