الحب_و_العشق 33
حماد الروایہ سے پوچھا گیا
محبت کیا ہے ؟
کہا
الحب شجرة أصلها الفكر وعروقها الذكر وأغصانها السهر
محبت ایک درخت ہے
اس کی جڑ محبوب کو سوچتے رہنا
اس کا تنا محبوب کا ذکر کرنا
اور اس کی ٹہنیاں راتوں کو جاگنا ہے
{کنز الکتاب و منتخب الآداب للبونسی المتوفیٰ 601 ہجری}
بڑے پتے کی بات ہے
اور محبت کا علاج ہے
جب کسی سے مانوسیت ہونے لگے تو اس کو سوچنا چھوڑ دیں
اس کا ذکر زبان پر ہرگز نہ لائیں کہ زبان سے نکلا لگی پھر واپس نہیں لوٹتا
اور کسی بھی بہانے رات کو دیر تک بیدار نہ رہیں
سوشل میڈیا پر ایسی صورتِ پیش آئے تو بلاک کریں ایسے شخص کے گروپ لیفٹ کریں چینل ان فالو کریں
الغرض ہر جگہ سے کھرچ کھرچ کر اپنے دل و دماغفکر و خیال نیز موبائل سے باہر کریں
اور سکون پائیں
الله رب العالمین نے یہ زندگی آپ کو دی ہے
کسی دوسرے شخص کے لیئے اس زندگی کو کباڑ نہ بنائیں`
✍️ #سیدمہتاب_عالم
