الحب_و_العشق 34
ابن القیم نے کہا
هَذِهِ مَسْأَلَةُ نِزَاعٍ بَيْنَ الْمُحِبِّينَ
محبت کرنے والوں کا اختلاف ہے کہ ملاقات سے شوق زائل ہو جاتا ہے یا نہیں ؟
معلوم ہوا سچے مُحب بھی اختلاف کرتے ہیں
ایک طبقہ کہتا ہے
شوق ملاقات کرنے سے زائل ہو جاتا ہے
دوسرا طبقہ کہتا ہے
شوق ملاقات کرنے سے زائل نہیں ہوتا
مگر دونوں طبقے ایک بات پر متفق ہیں
أَنَّ الْمَحَبَّةَ لَا تَزُولُ بِاللِّقَاءِ
محبت ملاقات سے زائل نہیں ہوتی
مگر اردو داں کہتے ہیں
جب تک ملے نہ تھے جدائی کا تھا ملال
اب یہ ملال ہے کہ تمنا نکل گئی
میں بھی یہی کہتا ہوں
وصل محبت کا نور بجھا دیتا ہے سوائے محبتِ حقیقی کے کہ وہ نور بڑھاتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
