مجھے مذکر بناؤ

المزاح_و_الظرافت 72

ایک طالبِ علم کی تعلیم مکمل ہوئی تو استاذ کو کہنے لگا
شیخی ادعی لی
مراد تھی کہ استاذ محترم میرے لیئے دعاء کیجے
استاذ جواباً کہتا
ذکرنی لادعوک لک
اس کا ظاہری معنی بنتا کہ مجھے یاد کروانا میں تمہارے لیئے دعاء کروں گا
طالبِ علم کو سمجھ نہ آئی مگر وہ چلا گیا
کچھ دنوں بعد طالبِ نے پھر کہا
شیخی ادعی لی
تو استاذ نے وہی کہا
ذکرنی لادعوک لک
طالبِ علم کو پھر سمجھ نہ آئی وہ چلا گیا
کئی بار دعاء کا کہنے پر یہی جواب ملا تو طالبِ علم کہنے لگا
انا اذکرک دائماً
اس کا معنی بنتا ہے
میں آپ کو ہمیشہ یاد دلاتا ہوں
مگر استاذ کہنے لگا

انت لا تذکرنی بل تونثنی و تقول ادعی لی فلو قلت ادع لی بصیغة المذكر كنت ادعو لك
تم مجھے مذکر نہیں مؤنث بناتے ہو کیونکہ تم ادعی لی کہتے ہو جو کہ مؤنث کے لیے بولا جاتا ہے اگر تم ادع لی کہتے تو میں تمہارے لیئے دعاء کرتا
ادعی لی کا معنی ہے کہ اے عورت میرے لیئے دعاء کرو
یہ موئنث امر حاضر کا صیغہ ہے
استاذ بار بار کہتا تھا ذکرنی مجھے مذکر بنا مگر شاگرد سمجھتا ذکرنی کا معنی مجھے یاد کرواؤ ہے
طلباء ایسی ایسی پھلجھڑیاں چھوڑتے ہیں کہ بس
بعض اوقات نئے نئے طالبِ علم استاذ کو کہ رہے ہوتے ہیں استاد صاحب آپ نے یہ عرض کیا تھا
میں نے یہ فرمایا تھا
استاد صاحب اس کا ترجمہ عرض کر دیجے
یہ مخلوق نہایت عجیب بھی ہوتی ہے اور بڑی حبیب بھی ہوتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top