اسلامی_طرزِ_تربیت 236
افراد از خود نہیں بنتے بلکہ ان کے ارد گرد کے مخلص افراد کسی ابدی شخصیات تعمیر کرتے ہیں
بے شمار ماہر جب نا اہلوں کے نرغے میں پھنس جائیں تو ضائع ہو جاتے ہیں
حدیثِ مبارکہ میں ہے
ارحموا من الناس ثلاثة عزيز قوم ذل وغني قوم افتقر وعالمًا بين جهال
لوگوں میں سے تین پر رحم کرو
قوم کا معزز جب وہ ذلیل ہو جائے
قوم کا مالدار جب فقیر ہو جائے
اور جاہلوں کے بیچ عالم پر رحم کرو
دوسری روایت میں ہے
وعالمًا يلعب به الحمقى والجهال
اور ایسے عالم پر رحم کرو جس سے احمق اور جاہل لوگ کھیلتے ہوں
❗ کشف الخفاء ❗
جب آپ کو لگے کہ اپ غلط لوگوں کے بیچ ہیں تو وہ نرغا توڑ دیں اور وہاں سے نکل جائیں
بعض اوقات کسی شخصیت کی کامیابی میں رکاوٹ ارد گرد کا ماحول ہوتا ہے
گویا کہ وہ ماحول پنجرے کی طرح اڑنے کی صلاحیتوں کو روکے ہوئے ہوتا ہے
خود پہ بھروسہ رکھا کریں لوگوں کے کہنے پر کان نہ دھریں
آپ کو پتا ہے کہ آپ کیا ہیں اور کیا کر سکتے ہیں
لوگوں کی باتوں کو عمل سے رد کر کے دکھائیں
اور جب ارد گرد مخلص لوگ میسر ہوں تو ان کو نہ چھوڑیں نہ ان کو چھوڑنے دیں
جاہل و بیوقوف کام کے بندے کو اپنے آپ میں الجھا کے رکھتے ہیں جبکہ کار آمد لوگ کام کے بندے سے کام لیتے ہیں
مولا علی کرم الله وجہہ الکریم سے سوال ہوا
صدیق و عمر رضی الله عنہما کے دور میں اتنے فتنے نہیں تھے آپ کے زمانے میں فتنے کیوں ہیں ؟
فرمایا
اُن کے وزیر و مشیر مجھ جیسے لوگ تھے اور میرے وزیر و مشیر تم جیسے لوگ ہیں
جب ارد گرد والے کام کرنے والے نہ ہوں تو کسی بھی ماہر کو کام نہیں کرنے دیتے بلکہ دیواریں کھڑی کرتے ہیں
لہذا کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ارد گرد کا مخلص ماحول اختیار کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
