غیرت کا مفہوم و مقصود

کامیاب_خواتین 16

••• دنیا کا سب سے بے حیاء جانور کونسا ھے •••

ہمارے ہاں بیٹیوں کے بارے مثل مشہور ہے کہ
ان کو کھلاؤ سونے کا لقمہ اور دیکھو شیر کی نگاہ سے

یعنی بیٹی کو ہر سہولت دو ہر لحاظ سے ناز و نخرے اٹھاؤ مگر اسکی تربیت پہ ہرگز کمی کوتاہی نہ کرو

والدین پہ لازم ہے بچیوں کی سہیلیوں اور انکی صحبت پہ ضرور نظر رکھیں

یہ پرفتن زمانہ ہے وقتاً فوقتاً ان کے موبائل چیک کریں ذرا سی کوتاہی دیکھیں شدت کے ساتھ رد کریں اور اچھے انداز سے تفھیم کریں

قیامت میں بچیوں کے بارے سوال ہوگا انکی تربیت ان پر غیرت کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا

اسلام غیرت کا درس دیتا ہے اگر شروع میں ہی غیرت کا اظہار یوں کیا جائے کہ بچیوں کی صحبت اور تعلیم و کتب و موبائل پر نظر رکھی جائے تو غیرت کے نام پر قتل و غارت کی نوبت نہیں آئے گی

شوافع علماء کرام کے نزدیک ایک مسئلہ واضح ہے

أنَّ الزَّوج الَّذي لا يَغار علىٰ زوجتهِ لا يصلِح أن يَكون مَحْرَمًا لهَا في سفَرِها
ایسا شوہر جو اپنی بیوی پر غیرت نہیں کرتا وہ اس لائق نہیں کہ سفر میں عورت کا محرم بنے
یعنی دیوث سفر میں عورت کا محرم نہیں بن سکتا
کچھ ایسا ہی احناف کے ہاں بھی ہے کہ محرم قابلِ اعتبار نہ ہو تو سفر کا محرم نہ بنے

لبرل طبقہ نے غیرت کے لفظ کو ہی بدنام کر کے رکھ دیا ہے
کیونکہ وہ خود اس سے عاری و ننگے ہوتے ہیں

فطری اصول ہے حتی کہ یہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ھے کہ جس سے محبت جتنی زیادہ ہوگی اس پہ غیرت بھی اتنی ہی کی جاتی ہے

تو ایک لڑکی کے ساتھ اس کے باپ سے زیادہ محبت کوئی نہیں کر سکتا

پھر اس کا بھائی ہوتا ھے

پھر اس کا شوہر ہوتا ھے

تو فطرت کے مطابق یہ غیرت بھی زیادہ کرتے ہیں

لہذا غیرت و مردانگی سے عاری و خالی طبقہ کے طعنوں سے پریشان نہ ہوں
بلکہ اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں
اور بچیاں اس غیرت سے خار نہ کھائیں باپ بھائی کی غیرت سے خود کو بے وقعت نہیں قیمتی خزانہ سمجھیں
کیونکہ غیرت ہمیشہ عزیز ترین شے پر کی جاتی ہے

کائنات کا سب سے بے غیرت جانور خنزیر ہوتا ھے
جو اپنی محارم پر بھی جفتی کو تیار ہوجاتا ھے
یہی وجہ ہے کہ خنزیر کھانے والی قوم انہتائی بے غیرت ہوتی ہے
اور اپنی محارم اور گھر کی عزت کا ننگا دیکھ کر ذرہ شرم و حیاء محسوس نہیں کرتی
کیونکہ خوراک انسان کا جزوِ بدن بھی بنتی ہے اور روحانیت پر اچھا خاصا اثر ڈالتی ہے اور فکر کو متاثر کرتی ہے
یہی وجہ ہے حرام کھانے والے پر اس کی نحوست چہرے پر واضح نظر آتی ہے
شراب نوشی ہو یا سور خوری یا رشوت خوری یا سود خوری چہرے میں بگاڑ اور دل میں فساد برپا کرتی ہے
اسی قوم کی دیکھا دیکھی دیسی لبرل بھی بے غیرت و بے حیاء ہوتے جا رہے ہیں
اس قوم کی ذہنیت و بے حیائی سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے اپنی بچیوں کو اس قوم کی تعلیم و تربیت بلکہ ہر چیز سے دور رکھا جائے
سیدہ فاطمہ و عائشہ رضہ اللہ عنھما کی ماننی والیوں کو کسی مس یا میڈم کی پیروی کرنے کی کیا ضرورت ھے؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top