کامیاب_خواتین 15
مومنہ عورت کی قدر و قیمت اس کا لباس و زیور نہیں ہے
اور نہ منصب و جمال اس کی قیمت ہے
بلکہ مومنہ خاتون کی قیمت دین کو مضبوط تھامنے اس کے اخلاق حسنہ’ اسکی حیاء و پاکدامنی میں ہے
مومنہ کے پاس دنیا کا سب سے قیمتی خزانہ ایمان ہوتا ھے
اور اس خزانے کی حفاظت مال و دولت اور حسن و جمال سے نہیں کی جاسکتی بلکہ یہ اشیاء تو ایمان کے لیئے خطرہ بن جاتے ہیں
ایمان کی حفاظت دینِ اسلام کے احکامات کو تھامنے اور حیاء و پاکدامنی اختیار کرنے سے ہوتی ہے
دین بچتا ہے یا دنیا
وھب بن منبہ کا فرمان ہے
مَثَلُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ كَمَثَلِ رَجُلٍ لَهُ ضَرَّتَانِ إِنْ أَرْضَى إِحْدَاهُمَا أَسْخَطَ الْأُخْرَى
دنیا کی مثال اس آدمی سی ہے جس کی دو بیویاں بطور سوتنیں ہوں ایک کو راضی کرے تو دوسری ناراض ہو جاتی ہے
{الزھد لابن ابی الدنیا}
مومنہ عورت کے پاس دنیا کا سب سے قیمتی خزانہ ایمان ہوتا ہے اسی وجہ سے اِس کی قیمت دنیا میں کوئی ہے ہی نہیں
جبکہ کافرہ گدھے گھوڑوں کی طرح بازار میں بیچی جاتی اور لونڈی بنائی جاتی ہے
مومنہ عورت قیمتی ہوتی ہے تبھی اسے پردے کا حکم ہے کہ قیمتی شے ہی چھپائی جاتی ہے
اور عورت لفظ پورا پورا پردہ کرنے والی خاتون پر سچا آتا ہے
کیونکہ عورت کا معنیٰ چھپانا ہے
جو بے پردہ ہے نہ وہ قیمتی ہے نہ وہ عورت ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
