عورت کا جواب

المزاح_و_الظرافت 79

مشہور شاعر فرذدق خچر پہ سوار تھا وہ ایک محلے میں گیا وہاں ایک عورت اوپر کی منزل سے اسے دیکھ رہی تھی یہ اسے دیکھ رہا تھا
یونہی کچھ دیر گزر گئی تو اچانک خچر نے زور سے ہوا خارج کی وہ عورت ہنس پڑی
فرذق کو غصہ آگیا
عورت پر شیخی بھگارتے ہوئے کہنے لگا
خدا کی قسم جو مؤنث میرے نیچے آئی وہ ہوا ہی خارج کرنے لگی
عورت نے جھٹ سے جواب دیا
اے ابو فراس تب تو تمہاری ماں کے لیئے ذلت و رسوائی ہے کیونکہ اس نے تمہیں نو ماہ پیٹ میں رکھا تھا تو تمہارے قول کے مطابق وہ ہر وقت ہوا خارج کرتی رہتی ہوگی
فرذدق ہکا بکا وہاں سے رخصت ہو گیا
❗ بلاغات النساء ❗
مرد و زن کی کھینچا تانی صدیوں پرانی ہے
اور ذہین خواتین کے متکبر مَردوں کو کرارے جوابات سے کتابیں بھری پڑی ہیں بلکہ اس موضوع پر مستقل کتابیں موجود ہیں
مرد کو درد نہیں ہوتا مگر پھر اس بے درد مرد کو عورت درد دیتی ہے وہ درد لا دواء درد ہوتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top