المزاح_و_الظرافت 80
ایک شخص امام المعبرین ابن سیرین کے پاس آیا اور کہا میں نے ایک عورت کو پیغامِ نکاح بھیجا ہے پھر میں نے اسے خواب میں دیکھا
امام ابن سیرین نے فرمایا
خواب میں کس کیفیت میں دیکھا ؟
کہنے لگا
میں نے اسے کالی چھوٹے قد والی اور ٹوٹے منہ والی دیکھا ہے
فرمایا
اس کا سیاہ رنگ اس کا مال ہے یعنی وہ مالدار ہوگی
اس کا منہ ٹوٹا ہوا ہونا بد زبانی ہے
اور اس کا قد چھوٹا ہونا اس کی عمر کا کم ہونا ہے
وہ جلد مر جائے گی
آدمی گیا اور اس سے شادی کر لی
❗ بهجة المجالس لابن عبد البر ❗
بہت سے مَردوں کی تمنائیں ہوتی ہیں کہ بیوی مالدار ہو کمانے والی ہو حسین و جمیل ہو
اور پھر ہم نے دیکھا جو ایسی ہوتی ہے تو پھر مرد مرد نہیں رہتا مرد ذات پر دھبہ بن جاتا ہے
بلکہ پھر مرد عورت اور عورت مرد بن جاتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
