لطائفِ_علمیہ 74
اھلِ عرب اُس کے متعلق کہتے ہیں جس کے سر میں سفید بال آجائیں
فُلَانٌ أَقْمَرَ لَيْلُهُ
فلاں کی رات چاند والی ہوگئی
اور اھلِ اردو کہتے ہیں
فلاں کے بالوں میں چاندی اتر آئی ہے
سفید بال عمر کے لحاظ سے ہوں تو شخصیت میں وقار پیدا کرتے ہیں
عمر کے ساتھ حسن و جمال کی تعریف بھی بدلتی ہے
اس کو یوں سمجھیں کہ جوانی میں سفید بال جمال کے خلاف اور چالیس سال کی عمر ہوتے ہی سفید بال وقار و جمال قرار پاتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
