عظیم لوگ

ذاتی_مطالعہ 69

سیدی ابن عطاء الله سکندری (یہ مصر کے شہر اسکندریہ سے منسوب ہیں) فرماتے ہیں

كل من كان مراعيًا لحَقِّ الله تعالى لا يُحدث الله سبحانه وتعالى حدثًا في المملكة إلا أعلمه
ہر وہ شخص جو الله رب العالمین کے حقوق کی رعایت کرتا ہے تو کائنات میں جو بھی نیا واقعہ ہوتا ہے الله رب العزت اسے علم عطاء فرما دیتا ہے.

یعنی جو الله تعالیٰ کے حرام سے اجتناب کرے اور حلال بقدر کفایت استعمال کرے اور فرائض بقدرِ طاقتِ انسانی ادا کرے وہ حقوق اللہ کی رعایت کرنے والا قرار پاتا ہے
مزید فرمایا
کسی ولی نے ایک جماعت کو دیکھا اور فرمایا تم میں سے کوئی ہے جسے کائنات میں ہونے والے ہر نئے حادثے کی خبر ہوجاتی ہے؟
سب نے کہا
ہم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے
فرمایا

ابكوا على أنفسكم
اپنی جانوں پر رو لو
یعنی تم بے کار لوگ ہو جو بے کار زندگی گزار رہے ہو
{ تاج العروس الحاوی لتھذیب النفوس لابن عطاء اللہ السکندری }
مگر ہمارے زمانے میں مال و شہرت و منصب جمع کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے
بہترین انسان وہ ہے جو دنیا میں فقیر گمنام اور بے منصب اور آسمان پر مشہور ہو اس کی آنکھوں سے پردے ہٹائے دیئے جائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top