عشقِ مجازی کے دلچسپ علاج

الحب_و_العشق 35

امام حافظ کمال الدین دمیری حیاۃ الحیوان میں لکھتے ہیں
کہ جسے عشق کا مرض ہو
وہ گدھے یا خچر کے لوٹ پوٹ ہونے کی جگہ لیٹ کر لوٹ پوٹ ہو (یعنی لٹیاں مارے)
ان شاء اللہ اس کے عشق کا مرض دور ہو جائے گا اور
وہ بھلا چنگا ہو جائے گا
اگر کوئی خود کا علاج کرنا چاہتا ھے اپنی صوابدید پر کر سکتا ھے
یقین کیجئے کہ دنیاوی خوامخواہ کے عشق و محبت سے جان چھڑانے کا اس سے اچھا اور آسان کوئی طریقہ کار نہیں ھے

عشاق اور اُن کے والدین خصوصاً لاگو کریں

خواتین بھی کر سکتی ہیں مگر پردے کا انتظام فرما کر

اور اگر کوئی اسی درد کے ساتھ جینا چاہتا ھے تو یہ بھی بڑی بات ھے

وہ مزہ دیا تڑپ نے کہ یہ آرزو ہے یا رب
میرے دونوں پہلوؤں میں دلِ بے قرار ہوتا

ہمارے ایک استاذ صاحب فرماتے تھے
جسے عشق کا مرض ہو وہ فقہی کتب کا مطالعہ کرے اس کا عشق ختم ہو جائے گا
مضاربہ, رہن, بیوع , وراثت , وقف , قصاص و دیت پڑھے گا تو عشق دل و دماغ سے محو ہو جائے گا

عشق و محبت کرنا نکمے , نکھٹو کام چوروں اور ہڈ حرام لوگوں کا کام ہے
کرنے والے کام کریں نہ کرنے والے کاموں سے بچ جائیں گے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top