عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 29
اسكر بكأس العشق قبل مماتك فما عرفت معنى الحياة لو لم تذق في حياتك عشقًا
اپنی موت سے پہلے عشق کے جام پی لو اگر تم نے اپنی زندگی میں عشق کا ذائقہ نہ چکھا تو تم نے زندگی کا معنی نہ سمجھا
❗ الشيرازي ❗
یعنی جو عشق سے آگاہ نہ ہوا وہ بے کار انسان ہے
امام اللغہ اصمعی نے فرمایا
ان لم تعشق وما تدری ما الھوی فانت والعیر بفلاۃ سواء
نہ تم عشق کر سکے نہ عشق کی حقیقت کو جان سکے تو سمجھ لو تم اور جنگل میں چرنے والا اونٹ برابر ہیں.
یہی وجہ ہے اھلِ عرب اس شخص کو قبیلے کا سردار نہ بناتے جو محبت سے محروم ہوتا تھا
جن و انس کی تخلیق کا مقصد معرفتِ حق ہے اور معرفتِ حق تعالیٰ کی کوشش عاشق ہی کرتا ہے کیونکہ عاشق کے خون میں جنون عقل مقصود اور قلب میں جلوہَ حق کی تڑپ ہوتی ہے
دنیا میں جنت کا مزہ عاشقِ حقیقی ہی پاتا ہے
✍️ سیدمہتاب_عالم#
